آج کی آیت پر خیالات

یہ سادہ اور واضح پہرہ دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے: پہلا، ہم نے تب برکت پائی جب ہم نے خُدا کے فرزندوں کو برکت دی، حالانکہ اگر برکت سادہ تھی۔ دوسرا، ہم تب خوشی منا سکتے ہیں جب دوسرے لوگ یسُوع میں ہمیں برکت دینے کےلیے سادہ کام کریں، کیونکہ ہم دوسروں سے ہمدردی اور فضل حاصل کرتے ہیں اور چونکہ خُدا اُس ہمدردی کو اپنے بے بہا فضل کے ساتھ برکت دیتا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ—آئیں ہم برکت بن کر جئیں۔ جب ہم کرتے ہیں، تو خُدا برکت پاتا ہے۔ ہم نے برکت پائی۔ ہم دوسروں کو برکت دیں۔ اِس سے بڑھ کر، جب دوسرے ہماری ساتھ شفیق ہوں، خُدا نے اُن کو برکت دینے کا وعدہ کیا ہے۔ خُدا ہم سب پر اپنی برکات نازل فرماتا ہے۔ خُدا میں معجزاتی معیشت، جیسا کہ ہم ایک دوسرے کو برکت سے نوازیں، خُدا کی برکتیں ہر طرف ہوں گی۔

میری دعا

شفیق اور پیار بھرے باپ، براہِ کرم اِس ہفتے مجھے استعمال کر کہ میں اُن کو برکت دُوں جو میرے چوگرد ہیں۔ لیکن اِس ہفتے، پیارے باپ، براہِ کرم مجھے کسی کی زندگی میں شامل کر جس کو شدت سے تیرے فضل کی ضرورت ہے۔ براہِ کرم جب وہ میرے راستہ میں آئیں تو تُو مجھے فہم و فراست عطا فرما۔ مجھے حوصلہ دے تاکہ میں اُن تک پہنچ پاؤں۔ اُن کو میرے دل پر نقش کر اور میری مدد کر کہ میں اُن کےلیے لمبے عرصے تک برکت کا وسیلہ بنوں۔ یسُوع کے نام میں تیری مدد اور فضل چاہتا ہوں کہ اِس موقع کو تیرے جلال کے لیے استعمال کروں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال