آج کی آیت پر خیالات

ہم خُدا کے ہیں۔ وہ ہمیں گناہ اور موت کی قید سے چھُڑا کر لایا ہے۔ ہم نے رضا کارانہ طور پر اپنی زندگیاں اُس کے ہاتھ میں دی ہیں۔کوئی بات نہیں کہ ہم کہاں جاتے ہیں اور کیا کرتے ہیں اس کی رحمت ہمارے ساتھ جاتی ہے۔ اُس نے ہمیں کبھی نہ چھوڑنے کا وعدہ کیا ہے۔ اس نے ہمیں یقین دلایا کہ کوئی بھی ہمیں اس کی محبت سے جُدا نہیں کر سکتا۔ تو آئیں حوصلہ افزائی کی امید کے احساس کے ساتھ رہتے ہیں، اور یہ دیکھتے ہیں کہ خُدا ہمیں کہاں استعمال کرتا ہے۔ آئیں ہم مشکلات کا سامنا کرتے ہیں، یہاں تک کہ موت کا بھی، یہ یقین رکھتے ہوئے کہ ہم اکیلے مشکل حالات کا مقابلہ نہیں کریں گے۔ حتیٰ کہ موت کے سایہ میں بھی ہمیں ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے کہ شیطان ہمارا کیا کر سکتا ہے۔ ہم خُدا کے ہیں۔

میری دعا

اے خُدا، اپنے بیٹے کو مجھے بچانے بھیجنے کے لیے میں تیرا شکر ادا کرتا ہوں، خداوند یسوع، زمین پر آ کر میرے گناہوں کی قیمت چکانے کے لیے اور میرے اندر تیری موجودگی کے لیے رُوح القدس کو بھیجنے کے لیے شکریہ۔ میری زندگی کو لے اور اِس کو اپنی عظمت کے لیے استعمال کر۔ ہو سکتا ہے کہ زندگی کی مُشکلات کا سامنا کرنے کے لیے میرا ایمان نہ ڈولے۔ میں دعا کرتا ہوں کہ میں زندہ رہوں یا مر جاؤں مجھ میں تیری عظمت ہو۔ یسوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال

Important Announcement! Soon posting comments below will be done using Disqus (not facebook). — Learn More About This Change