آج کی آیت پر خیالات

خُدا اُس کی مرضی جاننے میں ہماری کیسے مدد کر سکتا ہے؟ خُدا نے ہمیں کلام اور رُوح القُدُس عطا فرمایا ہے کہ ہم اُس کی مدد سے کلام کو سمجھ پائیں۔ ٹھیک ٹھیک اور کم واضح طریقوں کے بارے میں کیا خیال ہے؟ ہم میں سے بہت سوں کے ساتھ "الہی اتفاقات کی کہکشاں" ہوتی ہے (مختلف تہوار جس میں دُعا کے لیے قربت ہوتی ہے): ایک دوست ٹھیک وقت پر کال/لکھ دے؛ہم کوئی کالم یا پیغام پڑھ رہے ہوں جس میں کوئی نصیحت ہو یا ابہام اور فکر کی طرف توجہ دے رہا ہو؛ مختلف ایسے گیت ہیں جس میں خُدا ہماری راہنمائی اُس پہلو کی طرف ہماری راہنمائی کرتا ہے جس میں ہم خدا کی راہنمائی کی تلاش کر رہے ہوتے ہیں؛ یا ہم عام طور پر ہمارے ضمیر میں کشش محسوس کرتے ہیں۔ خُدا جب یہ کہتا ہے تو وہ کرتا بھی ہے اگر ہم کسی بھی شک کے بغیر خُدا سے فہم کےلیے دُعا کرتے ہیں تو وہ ہمیں ضرور دیتا ہے، اور اگر ہم سچائی سے اُس کی تلاش کرتے ہیں تو وہ ہمیں مِل جاتا ہے۔ خُدا کی آواز شاندار طور پر گرجتی ہے۔

میری دعا

پاک خُدا، براہِ کرم میری مدد فرما کہ میں اپنی زندگی کے اہم معاملات میں تیری مرضی کا خیال رکھ پاؤں۔ میں اپنے فیصلے اُس محدود انسانی فہم پر نہیں کرنا چاہتا۔ براہِ کرم مجھے اپنے رُوح کے وسیلہ راہنمائی بخش جو تُو چاہتا ہے اور مجھے اپنے جلال اور حمد کےلیے استعمال فرما۔ تیرا شُکر ہو کہ تُو نے میری زندگی کی اتنی حفاظت کی ہے تاکہ تُو مجھے اپنے راستے واضح طور پر دکھا سکے' یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال