آج کی آیت پر خیالات

خُدا کی رحمت اور قوت وجہ سے اس کی ہم ضرور فتح یاب ہونگے۔ یہ مکاشفہ کا آخری پیغام ہے۔ یہ ایسا نغمہ ہے جو پورے کلام میں گایا گیا ہے۔ یہ اس بات کی ضماُنت ہے کہ ہم خود خُدا سے ہیں۔ ہماری زندگیاں بے کار نہیں ہیں۔ وہ جو چیختے ، حقیر سمجھتے اور خُدا کے لوگوں کو مارتے ہیں وہ ظاہر کیے جائیں گے اور خُدا کے فرزند، اس کے روشنی کے مقدسین، وہ خُدا جس سے وہ پیار کرتے ہیں کی طرف سے بے گناہ ثابت کیے جائیں گے اور اُن کو نجات دی جائے گی۔

میری دعا

پیارے خُدا، میں آج خاص طور پر تیرے اُن خادموں کے لیے دعا کرتا ہوں جو کٹھن جگہوں میں تیرا کلام پھیلا رہے ہیں۔ اُن سے سے بعض ایسے بھی ہیں جو قید کیے گئے۔ کچھ ایسے ہیں جو ظلم سہہ رہے ہیں۔ دوسرے ایسے بھی ہیں جن کو رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ کچھ ایسے ہیں جن کو اُن کے کام کی جگہ پر مشکلات کا سامنا ہے۔ مہربانی فرما کر اُن کو قوت بخش۔ اُن کو بُرائی کے ہاتھ سے چُھڑا۔ اپنے طاقتور ہاتھ سے اُن کو آزاد کر، جیسا کہ تُو نے داُنی ایل کو شیروں کے منہ سےاپنی عظمت کے لیے بچایا۔ یسوع کے نام میں ماُنگتا ہوں ۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال