آج کی آیت پر خیالات

خُدا چاہتا ہے کہ ہم زندگی پائیں! حقیقی زندگی۔ وہ زندگی جو اُس کے ساتھ ہمیشہ رہے۔ اِس لیے اُس نے یسُوع کو بھیجا، تاکہ ہم زندگی پائیں۔ اِس لیے یسُوع نے خُدا کو چھوڑا اور زمین پر آیا۔ اِس لیے یسُوع نے صلیب اور اُس کی اذیت کو برداشت کیا۔ اِس لیے یسُوع مُردوں میں سے جی اُٹھا۔ خُدا ہم سے یسُوع میں ابدی پیار کرتا ہے! کوئی دُوسرا کرسمس کا تحفہ کیا مقابلہ کرے گا؟ "آؤ،یسُوع کو اپنا لیں!"

میری دعا

پیار کرنے والے باپ تیرے تمام تحائف، یسُوع کے ساتھ مقابلہ نہیں کر سکتے۔ تُوجو کُچھ ہے اُس کےلیے صرف حمد کے لائق ہے۔ تُونے جو کُچھ کیا ہے اُس کےلیےعزت کےلائق ہے۔ تُو اپنے بڑے کاموں کےلیے حمد کےلائق ہے۔ سب سے بڑھ کر یسُوع میں اپنے پیار کا اظہار کرنے کےلیے تُو میرے دل، جان، دماغ اور قوت کے لائق ہے۔ عظیم تر تحفے کےلیے تیرا شُکر ہو! یسُوع میں تیری حمد کرتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال