آج کی آیت پر خیالات

قطع نظر کہ پچھلے کچھ دنوں مہینوں سالوں میں کیا ہوُا، خُدا ہر وقت ہمارے ساتھ ہے۔ وہ خلا اور وقت کا قیدی نہیں ہے۔ وہ اپنے طاقتور کلام کے وسیلہ سے حقیقیت تخلیق کرتا ہے۔ جبکہ ہو سکتا ہے کہ کچھ لوگ خوف کی وجہ سے ڈرتے ہوں کیونکہ وہ سامنے نہیں ہے، مسیحی اِس بات کو جانتے ہوئے تسلی حاصل کر سکتے ہیں کہ ہم اپنے آپ کو جہاں بھی پائیں گے، ہمارا باپ وہاں پہلے سے موجود ہے۔ وہ پہلے ہی ہماری نجات اور چھٹکارے پر کام کر رہا ہے۔ اب بھی وہ ہمارے لیے نئی چیزیں عیاں کر رہا ہے—ہمارے مستقبل کے بارے میں چیزیں جو کہ ہم دیکھ نہیں سکتے۔ چنانچہ جیسا کہ ہم اپنے بے نام مستقبل کی طرف سفر کرتے ہیں تو ہم جس کے ساتھ سفر کررہے ہیں وہ بے نام نہیں ہے۔

میری دعا

اے باپ تیرا شُکر ہو! تُو جانتا ہے کہ میری زندگی اور میری دنیا کہاں کھڑی ہے۔ سال کے بدلنے کے زیادہ شوروغُل اور وقت کے گزرنے کی وجہ سے، میں شعوری اور پُراعتماد طور پر بھروسہ ہے کہ میرا مستقبل تیرے ہاتھوں میں ہے۔ کوئی ایسی جگہ نہیں ہے جہاں اِس کو ہونا چاہئے تھا! براہِ کرم مجھے اعتماد کے ساتھ برکت دے اور میرے دل کو پریشانی سے نکال جیسا کہ تیرا مستقبل میرے سامنے کھل چُکا ہو۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال