جون 2017 Archives

30. 06 2017 - متی 6 باب 33 آیت

بلکہ تُم پہلے اُس کی بادشاہی اور اُس کی راستبازی کی تلاش کرو تو یہ سب چیزیں بھی تُمکو مِل جائیں گی۔

29. 06 2017 - زبُور 37 آیت 28

کِیُونکہ خُداوند انصاف کو پسند کرتا ہے اور اپنے مُقدسوں کو ترک نہیں کرتا۔ وہ ہمیشہ کے لیے محفوظ ہیں۔۔۔۔

28. 06 2017 - اِمثال 10 باب 6 آیت

صآدِق کے سَر پر برکتیں ہوتی ہیں لیکن شریروں کے مُنہ کو ظُلم ڈھانکتا ہے۔

27. 06 2017 - متی 25 باب 37 تا 40 آیت

تب راستباز جواب میں اُس سے کہیں گے اے خُداوند!ہم نے کب تُجھے بھوکا دیکھ کر کھانا کھِلایا یا پیاسا دیکھ کر پانی پِلایا؟۔ ہم کب تُجھے پردیسی دیکھ کر گھر میں اُتارا؟ یا ننگا دیکھ کر کپڑا پہنایا؟ ہم کب تُجھے بیمار یا قید میں دیکھ کر تیرے پاس آئے؟ بادشاہ جواب میں اُن سے کہے گا میں تُم سے سچ کہتا ہُوں کہ جب تُم نے میرے اِن سب سے چھوٹے بھائیوں میں سے کسی کے ساتھ یہ سلُوک کِیا تو میرے ہی ساتھ کِیا۔

26. 06 2017 - اِمثال 3 باب 25 تا 26 آیت

ناگہانی دہشت سے خَوف نہ کھانا اور نہ شریروں کی ہلاکت سے جب وہ آئے۔ کِیُونکہ خُداوند تیرا سہارا ہوگا اور تیرے پاؤں کو پھنس جانےسے محفوظ رکھے گا۔

25. 06 2017 - متی 6 باب 25آیت

اِس لیے میں تُم سے کہتا ہُوں کہ اپنی جان کی فِکر نہ کرنا کہ ہم کیا کھائیںٰ گے یا کیا پیئں گے اور نہ اپنے بدن کی کہ کیا پہنیں گے؟ کیا جان خوراک سے اور بدن پوشاک سے بڑھ کر نہیں؟

24. 06 2017 - زبُور 73 آیت 23 تا 26

تو بھی برابر تیرے ساتھ ہُوں اور تُو نے میرا دہنا ہاتھ پکڑ رکھا ہے۔ تُو اپنی مصلحت سے میری راہنمائی کرے گا اور آخر کار مُجھے جلال میں قبُول فرمائیگا۔ آسمان پر تیرے سِوا میرا کون ہے؟ اور زمین پر تیرے سِوا میں کسی مُشتاق نہیں۔ گو میرا جسم اور میرا دِل زایل ہو جائیں۔ تو بھی خدا ہمیشہ میرے دِل کی قوت اور میرا بخرہ ہے۔

23. 06 2017 - رومیوں 6 باب 23 آیت

کِیُونکہ گُناہ کی مزدُوری مَوت ہے مگر خُدا کی بخشش ہمارے خُداوند یسُوع مسِیح میں ہمیشہ کی زندگی ہے۔

22. 06 2017 - اِمثال 18 باب 22 آیت

جس کو بیوی مِلی اُس نے تحفہ پایا۔ اور اُس پر خُداوند کا فضل ہُوا۔

21. 06 2017 - اِمثال 6 باب 20 آیت

اے میرے بیٹے اپنے باپ کے فرمان کو بجا لا اور اپنی ماں کی تعلیم کو نہ چھوڑ۔

20. 06 2017 - لُوقا 6 باب 38 آیت

دِیا کرو۔ تُمہیں بھی دِیا جائے گا۔ اچھّا پیمانہ داب داب کر اور ہِلا ہِلا کر اور لبریز کرکے تُمہارے پلّے میں ڈالیں گے کیونکہ جِس پیمانہ سے تُم ناپتے ہو اُسی سے تُمہارے لِئے ناپا جائے گا۔

19. 06 2017 - زبُور 31 آیت 19

آہ! تُو نے اپنے ڈرنے والوں کے لِئے کَیسی بڑی نِعمت رکھ چھوڑی ہے۔ جِسے تُو نے بنی آدمؔ کے سامنے اپنے توکُّل کرنے والوں کے لِئے تیّار کِیا

18. 06 2017 - پہلا یوحنا 3 باب 18 آیت

اَے بچّو! ہم کلام اور زبان ہی سے نہیں بلکہ کام اور سچّائی کے ذریعہ سے بھی محبّت کریں۔

17. 06 2017 - اِفسیوں 1 باب 17 آیت

کہ ہمارے خُداوند یسُوع مسِیح کا خُدا جو جلال کا باپ ہے تُمہیں اپنی پہچان میں حِکمت اور مُکاشفہ کی رُوح بخشے۔

16. 06 2017 - یرمیاہ 6 باب 16 آیت

خُداوند فرماتا ہے: چوراہوں پر کھڑے ہو کر دیکھو، اور قدیم راہیں دریافت کرو، پوچھو کہ اچھی راہ کہاں ہے اور اُس پر چلو، تب تُمہاری جان راحت پائے گی۔ لیکن تُم نے کہا، ہم اُس پر نہ چلیں گے۔

15. 06 2017 - یعقوب 4 باب 15 آیت

یُوں کہنے کی جگہ تُمہیں یہ کہنا چاہیئے کہ اگر خُداوند چاہے تو ہم زِندہ بھی رہیں گے اور یہ یا وہ کام بھی کریں گے۔

14. 06 2017 - رومیوں 8 باب 35 تا 37 آیت

کون ہم کو مسِیح کی محبّت سے جُدا کرے گا؟ مُصیبت یا تنگی یا ظُلم یا کال یا ننگا پن یا خطرہ یا تلوار؟۔ چُنانچہ لِکھا ہے کہ ہم تیری خاطر دِن بھر جان سے مارے جاتے ہیں۔ ہم تو ذبح ہونے والی بھیڑوں کے برابر کِئے گئے۔ مگر اُن سب حالتوں میں اُس کے وسیلہ سے جِس نے ہم سے محبّت کی ہم کو فتح سے بھی بڑھ کر غلبہ حاصِل ہوتا ہے۔

13. 06 2017 - رومیوں 6 باب 13 آیت

اور اپنے اعضاء ناراستی کے ہتھیار ہونے کے لیے گُناہ کے حوالہ نہ کرو بلکہ اپنے آپ کو مُردوں میں سے زِندہ جان کر خُدا کے حوالہ کرو اور اپنے اعضاء راستبازی کے ہتھیار ہونے کے لیے خُدا کے حوالہ کرو۔

12. 06 2017 - زبُور 103 آیت 12

جیسے پُورب بچھم سے دُور ہے ویسے ہی اُس نے ہماری خطائیں ہم سے دُور کر دیں۔

11. 06 2017 - یرمیاہ 29 باب 11 آیت

کِیُونکہ میَں تُمہارے حق میں اپنے اِرادوں سے واقف ہُوں جو تُمہاری فلاح و بہبود کے اِرادے ہی، تُمہیں تقصان پہنچانے کے نہیں وہ تُمہیں اُمید اور درخشاں مُستقبل بخشیں گے۔

10. 06 2017 - یعسیاہ 61 باب 10 آیت

میَں خُداوند میں بہُت شادمان ہُونگا۔ میری جان میرے خُدا میں مسرُور ہوگی کِیُونکہ اُن نے مُجھے نجات کے کپڑے پہنائے۔ اُس نے راستبازی کے خلعت سے مُجھے مُلبّس کِیا جیسے دُلہا سہرے سے اپنے آپ کو آراستہ کرتا ہے اور دُلہن اپنے زیوروں سے اپنا سِنگار کرتی ہے۔

9. 06 2017 - پہلا یوحنّا 1 باب 9 آیت

اگر ہم اپنے گُناہوں کا اِقرار کریں تو وہ ہمارے گُناہوں کے مُعاف کرنے اور ہمیں ساری ناراستی سے پاک کرنے میں سچّا اور عادِل ہے۔

8. 06 2017 - میکاہ 6 باب 8 آیت

اَے انسان اُس نے تُجھ پر نیکی ظاہر کر دی ہے۔ خُداوند تُجھ سے اِس کے سِوا کیا چاہتا ہے کہ تُو اِنصاف کرے اور رحم دِلی کو عزیز رکھے اور اپنے خُدا کے حضُور فروتنی سے چلے۔

7. 06 2017 - متی 7 باب 7 آیت

مانگو تو تُمکو دِیا جائے گا۔ ڈھونڈو تو پاؤ گے۔ دروازہ کھٹکھٹاؤ تو تُمہارے واسطے کھولا جائے گا۔

6. 06 2017 - اِمثال 3 باب 5 تا 6 آیت

سارے دِل سے خُداوند پر توکُّل کر اور اپنے فہم پر تکیہ نہ کر۔ اپنی سب راہوں میں اُس کو پہچان وہ تیری راہنمائی کرے گا۔

5. 06 2017 - زبُور 103 آیت 5

(خُدا کی حمد ہو) وہ تُجھے عُمر بھر اچھی اچھی چیزوں سے آسودہ کرتا ہے۔ تُو عُقاب کی مانِند ازسرِ نَو جوان ہوتا ہے۔

4. 06 2017 - رومیوں 6 باب 3 تا 4 آیت

کیا تُم نہیں جانتے کہ ہم جِتنوں نے مسِیح یسُوع میں شامل ہونے کا بپتسمہ لِیا تو اُس کی موت میں شامل ہونے کا بپتسمہ لِیا۔؟ پَس موت میں شامل ہونے کے بپتسمہ کے وسیلہ سے ہم اُس کے ساتھ دفن ہوئے تاکہ جِس طرح مسِیح باپ کے جلال کے وسیلہ سے مُردوں میں سے جَلایا گیا اُسی طرح ہم بھی نئی زندگی میں چلیں۔

3. 06 2017 - اِمثال 16 باب 3 آیت

اپنے سب کام خُداوند پر چھوڑ دے تو تیرے اِرادے قائم رہیں گے۔

2. 06 2017 - گلتّیوں 6 باب 2 آیت

ایک دُوسرے کا بار اُٹھاؤ اور یوں مسیِح کی شریعت کو پُورا کرو۔

1. 06 2017 - رومیوں 6 باب1آیت

پس ہم کیا کہیں؟ کیا گُناہ کرتے رہیں؟ تاکہ فضل زیادہ ہو؟ ہرگِز یہ مطلب نہیں!ہم گناہ کیلئے مرگئے؛ ہم اِس میں کِیسے زیادہ دیر زِندہ رہ سکتے ہیں؟