آج کی آیت پر خیالات

آپ کےدِل کو خَوف سے کون محفوظ رکھتا ہے؟ صِرف واحد بچانے والا یقینی اور وفادار ہے، اُس کا نام خُداوند ہے۔ وہ ہمارا اعتماد اور ہمارا بچانے والا ہے۔ جیسا کہ پولُس نے بہُت سال پہلے فرمایا، دُعا اور رُوح القُدُس خُدا کی رہائی کے لیے ہمارے ضامن ہیں۔ خُواہ ہم بھرپُور طور پر خُدا کی خِدمت کرنے کے لیے موت سے بچائے جائیں یا اُس کی ابدیت کا بیان کرنے کے لیے موت میں سے رہائی پائیں گے۔ جب ہماری قسمت اور ہمارا مُستقبل خُدا کے ہاتھوں میں ہوگا تو ہم خَوف نہیں کھائیں گے۔

میری دعا

قادرِ مطلق بچانے والے، براہِ کرم مُجھے حوصلہ عطا فرما کہ میں کسی بھی قیمت پر تیرے لیے جذبے کے ساتھ زندگی بسر کروں۔ میں اپنی رہائی کے لیے تُجھ پر بھروسہ کرتا ہُوں۔ یسُوع کے نام میں میَں اعتماد کے ساتھ مانگتا ہُوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال

Important Announcement! Soon posting comments below will be done using Disqus (not facebook). — Learn More About This Change