ستمبر 2017 Archives

30. 09 2017 - زبور ۱۱۹ آیت ۳۰

مَیں نے وفاداری کی راہ اِختیارکی ہے۔ مَیں نے تیرے احکام اپنے سامنے رکھّے ہیں۔

29. 09 2017 - متی ۱۰ باب ۳۸ تا ۳۹ آیت

اور جو کوئی اپنی صلیب نہ اُٹھائے اور میرے پِیچھے نہ چلے وہ میرے لائق نہیں۔ جو کوئی اپنی جان بَچاتا ہے اُسے کھوئے گا۔ اور جو کوئی میری خاطِر اپنی جان کھوتا ہے اُسے بَچائے گا۔

28. 09 2017 - زبور ۱۱۹ آیت ۱۳۳

اپنے کلام میں میری راہنمائی کر۔ کوئی بدکاری مُجھ پر تسلُط نہ پائے۔

27. 09 2017 - امثال ۱۰ باب ۳۲ آیت

صادِق کے ہونٹ پسندِیدہ بات سے آشنا ہیں لیکِن شریروں کے مُنہ کجگوئی سے۔

26. 09 2017 - 6:زبور 23

یقیناً بھلائی اور رحمت عُمر بھر میرے ساتھ ساتھ رہیں گی اور مَیں ہمیشہ خُداوند کے گھر میں سکُونت کُروں گا۔

25. 09 2017 - زبور ۲۳ باب ۵ آیت

تُو میرے دُشمنوں کے رُو برُو میرے آگے دسترخواں بِچھاتا ہے۔ تُو نے میرے سَر پر تیل ملا ہے۔ میرا پِیالہ لبریز ہوتا ہے۔

24. 09 2017 - امثال ۱۰ باب ۲4 آیت

شرِیر کا خوف اُس پر آ پڑے گا اور صادِقوں کی مُراد پُوری ہوگی۔

23. 09 2017 - لوقا ۹ باب ۲۳ آیت

اور اُس نے سب سے کہا: "اگر کوئی میرے پِیچھے آنا چاہے تو اپنی خُودی سے اِنکار کرے اور ہر روز اپنی صلیب اُٹھائے اور میرے پیچھے ہولے۔"

22. 09 2017 - رومیوں ۱۲ باب ۱ تا ۲ آیت

پس اے بھَا ئیو میں خُدا کی رحمتیں یاد دِلا کر تُم سے اِلتماس کرتا ہوں کہ اپنے بَدَن ایسی قُربانی ہونے کےلیے نَذر کرو جو زِندہ اور پاک اور خُدا کو پسندیدہ ہو۔ یہی تُمہاری معقُول عِبادت ہے۔ اور اِس جہان کے ہمشکل نہ بنو بلکہ عقل نئی ہو جانے سے اپنی صورت بدلتے جاؤ تاکہ خُدا کی نیک اور پسندِیدہ اور کامِل مرضی تجربہ سے معلُوم کرتے رہو۔

21. 09 2017 - یوحنا 14 باب ۲۱ آیت

جِس کے پاس میرے حُکم ہیں وہ ان پر عمل کرتا ہے وُہی مُجھ سے محّبت رکھتا ہے اور جو مُجھ سے محبّت رکھتا ہے وہ میرے باپ کا پیارا ہوگا اور میں اُس سے محبّت رکھوں گا اور اپنے آپ کو اُس پر ظاہِر کروں گا۔

20. 09 2017 - رومیوں ۸ باب ۲۳ آیت

اور نہ فقظ وُہی بلکہ ہم بھی جِنہیں روح کے پہلے پھَل ملے ہیں آپ اپنے باطِن میں کراہتے ہیں اور لے پالک ہونے یعنی اپنے بدن کی مَخلصی کی راہ دیکھتے ہیں۔

19. 09 2017 - رومیوں ۸ باب ۱۹ آیت

کِیوُنکہ مخلُوقات تمام آرزو سے خُدا کے بیٹوں کے ظٓاہر ہونے کی راہ دیکھتی ہے۔

18. 09 2017 - متّی ۱۸ باب ۲۰ آیت

کِیُونکہ جہاں دو یا تین میرے نام پر اِکٹھّے ہوں میں اُن کے بِیچ میں ہوں۔

17. 09 2017 - زبور ۲۳ :4 آیت

بلکہ خواہ مَوت کے سایہ کی وادی میں سے میرا گُزر ہومیں کسی بلا سے نہیں ڈرُوں گا کِیونکہ تُو میرے ساتھ ہے تیرے عصا اور تیری لاٹھی سے مجھے تسلّی ہے۔

16. 09 2017 - امثال ۱۶ باب ۱۶ آیت

حِکمت کا حُصُول سونے سے بُہت بہتر ہے اور فہم کا حُصُول چاندی سے بُہت پَسندِیدہ ہے

15. 09 2017 - رومیوں6 باب ۱۵ آیت

پس کیا ہُوا کیا ہم اس لیے گُناہ کریں کہ شُرِیعَت کے ماتحت نہیں بلکہ فَضل کے ماتحت ہیں؟ ہرگز نہیں۔

14. 09 2017 - رومیوں6 باب 14 آیت

اس لیے کہ گُناہ کا تُم پر اِختیار نہ ہوگا کُیونکہ تُم شَرِیعَت کے ماتحت نہیں بلکہ فصل کے ماتحت ہو۔

13. 09 2017 - طِطُص ۲ باب ۱۳ تا ۱۴ آیت

اور اُس مُبارک اُمید یعنی اپنے بزُرگ خُدا اور مُنجی یسوع مسیح کے جلا ل کے ظاہِر ہونے کے مُنتظِر رہیں۔ جس نے ہمارے واسطے اپنے آپ کو دے دیا تاکہ فدیہ ہو کر ہمیں ہر طرح کی بے دینی سے چُھڑا لے اور پاک کر کے اپنی خاص ملکیت کے لیے ایک اَیسی اُمت بنائے جو نیک کاموں میں سرگرم ہو۔

12. 09 2017 - طِطُس ۲ باب ۱۱ تا ۱۲ آیت

کیونکہ خُدا کا وہ فَضل ظاہِر ہُوا ہے جو کہ تمام آدمیوں کی نجات کا باعث ہے۔ اور ہمیں تربیت دیتا ہے کہ بے دینی اور دنیوی خواہِشوں کااِ نکار کر کے اس موجُودہ جہان میں پرہَیز گاری اور راستبازی اور دینداری کے ساتھ زِندگی گُزاریں۔

11. 09 2017 - رومیوں ۶ باب ۱۱ تا ۱۲ آیت

پر زمین خُدا کے آگے ناراست ہو گئی تھی اور وہ ظُلم سے بَھری تھی۔ اور خُدا نے زمین پر نَظر کی اور دیکھا کہ زمین ناراست ہو گئی ہے کیونکہ ہر بَشر نے زمین پر اپنا طریقہ بِگاڑ لیا تھا۔

10. 09 2017 - امثال ۱۰ باب ۹ آیت

راست رَو بے کھٹکے چلتا ہے لیکِن جو کجرَوی کرتا ہے ظاہِر ہو جائے گا۔

9. 09 2017 - یشوع ۱ باب ۹ آیت

کَیا میں نے تُجھ کو حُکم نہیں دیا؟ سو مضبوط ہو جا اور حوصلہ رکھ۔ خوف نہ کھا اور بے دِل نہ ہوکیونکہ خُداوند تیرا خُدا جہاں جہاں تُو جائے تیرے ساتھ رہے گا۔

8. 09 2017 - عبرانیوں ۴ باب ۲ آیت

کیونکہ خُدا کا کَلام زِندہ اور مَوثر اور ہر ایک دو دَھاری تلوار سے زیادہ تیز ہے اور جان اور روح اور بند بند اور گُودے گُودے کو جدا کر کے گزر جاتا ہے۔ اور دل کے خیالوں اور ارادوں کو جانچتا ہے۔

7. 09 2017 - زبور ۱۰۷ آیت ۹

کیونکہ وہ ترستی جان کو سیر کرتا ہے اور بُھوکی جان کو نِعمتوں سے مالا مال کرتا ہے

6. 09 2017 - زبور ۲۳ آیت۲ تا ۳

وہ مجھے ہری ہری چرا گاہوں میں بٹھاتا ہے وہ مجھے راحت کے چشموں کے پاس لے جاتا ہے، وہ میری جان کو بحال کرتا ہے وہ مجھے اپنے نام کی خاطر صداقت کی راہوں پر لے چلتا ہے

5. 09 2017 - زبور ۱۱۹ آیت ۱۰۵

تیرا کلام میرے قدموں کے لیے چراغ اور میری راہ کے لیے روشنی ہے۔

4. 09 2017 - زبور92 آیت4

کیونکہ اے خداوند! تُو نے مجھے اپنے کام سے خوش کیا ۔ میں تیری صنعت کاری کے سبب سے شادیانہ بجاؤں گا۔

3. 09 2017 - زبور ۲۳ آیت ۱

خداوند میرا چوپان ہے مجھے کمی نہ ہوگی۔

2. 09 2017 - زبور ۹ آیت ۲

میں تجھ میں خوشی مناؤں گا اور مسرور ہونگا۔ اے حق تعالیٰ! میں تیری سِِتائش کروں گا۔

1. 09 2017 - زبور ۹۱ آیت ۱

جو حق تعالیٰ کے پردہ میں رہتا ہے ۔ وہ قادرِ مطلق کے سایہ میں سکونت کرے گا۔