آج کی آیت پر خیالات

"تیار ہو جاؤ۔ سیدھے ہو جاؤ۔ اور جاؤ!" ہمارے بچپن سے یہ الفاظ ہمارے لیے آج بہت اہم ہیں جیسا کہ ہم خُدا کی مرضی کی تلاش میں ہیں۔ خُدا چاہتا ہے کہ ہم تیار ہو جائیں۔ لیکن اگر ہم اپنے آپ کو خُدا کو جلال بخشنے کے لیے مختص نہ کیا اور پاک نہ کیا تو دنیا میں ہماری تمام ذاتی تیاری کوئی اختلاف پیدا نہیں کرے گی۔ اِس آنے والے سال کے لیے آپ کے پاس کیا منصوبے ہیں؟ کل کے لیے تمہارے پاس کیا منصوبے ہیں؟ آج کے لیے تمہارے پاس کیا منصوبے ہیں؟ اس سے پہلے کہ ہم سیدھے ہوں" اور "چل پڑیں" آئیں ہم اپنے آپ کو خُدا اور اُس کے کام کے لیے مختص کریں۔

میری دعا

رحمتوں کے خُدا، میں یہ جانتا ہوں کہ میرے منصوبے اور میرے راستے لازم طور پر تیرے منصوبے اور تیرے راستے نہیں ہیں۔ براہِ کرم میری مدد کر کہ میں اپنے آپ کو کلام کو بڑھنے اور تیری مرضی کو سُننے کے لیے مختص کروں۔ میں چاہتا ہوں کہ جو کچھ میں کرتا ہوں اُس میں تُجھے جلال بخشوں اور اپنی کوششوں کو تیرے جلال، عظمت، اور حمد کے لیے مختص کروں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں جو کہ میرا نجات دہندہ اور خُداوند ہے۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال