آج کی آیت پر خیالات

خُدا اپنا پیار ہم پر اِس لیے ظاہر کرتا ہے کیونکہ وہ پیار کرنے والا ہے۔ خُدا اپنا پیار ہم پر اِس لیے ظاہر کرتا ہے کیونکہ کیونکہ وہ جانتا ہے کہ ہم اِس کے بغیر کھو گئے ہوتے۔ خُدا اپنا پیار ہم پر اِس لیے ظاہر کرتا ہے کیونکہ وہ دنیا کے لوگوں پر اپنی طاقت کو ظاہر کرنا چاہتا ہے۔ خُدا اپنا پیار ہم پر اِس لیے ظاہر کرتا ہے کیونکہ وہ چاہتا ہے کہ ہم جانیں کے اُس کی بچانے کی قدرت کتنی قادر ہے۔ خُدا اپنا پیار ہم پر اِس لیے ظاہر کرتا ہے تاکہ ہم گہرایوں سے اُس کی عزت، قدر اور احترام کریں۔

میری دعا

مُقدس اور قادر خُدا، میں تیری عظمت اور قدرت کے لیے تیری حمد کرتا ہوں۔ میں تیرے پیار اور فضل ک لیے تیریی حمد کرتا ہوں۔ میں دلی شکرگزاری کے ساتھ تیری حمد کرتا ہوں۔ میں احترام کے ساتھ اپنا سَر جھکا کر تیری حمد کرتا ہوں، تاکہ تیری حمد کروں اور تجھے جلال بخشوں، جو کہ واحد اور زندہ خُدا ہے۔ عظمت، اور جلال اور حمد ہمیشہ میرے دل میں تیرے ہی ہوں جب تک کہ میں اِس زمین پرزندہ ہوں۔ یسُوع کے نام میں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال