آج کی آیت پر خیالات

شادمانی کےساتھ، آؤ آج حمد کریں اور خُداوندوں کے خُدا اور بادشاہوں کے بادشاہ کے لیے خُوشی کی آواز سے للکاریں۔ آئیں ہمارے دِن میں چھوٹے چھوٹے لمحے تلاش کریں،اُن کو تھام لو، اور اُن کو اپنے آسمانی باپ کی حمد اور شُکرگزاری کے لیے استعمال کریں۔ جب ہمیں برکت دی گئی ہے، ایک لمحے کےلیے رُکیں اور حمد کریں۔ ہر اچھی چیز میں، اپنے مہربان باپ کے لیے حمد کا ایک جُملہ بولیں۔

میری دعا

مہربان اور شفیق باپ، شفقت اور قُدرت کے خُدا، مُجھے یہ شاندار لگتا ہے کہ تُو نے مُجھے اپنے آپ کو جاننے کا موقع دیا، جو بے مثال اور پاک خالق ہے۔ تُو میری فریاد سُننے کےلیے بہُت شفیق ہے، جو تیری ایک مخلُوق ہُوں۔ تیری رحمت نے مُجھے بچایا ہے؛ میں تیری حمد کرتا ہُوں! تیری محبّت نے مُجھے بحال کِیا ہے؛ میں تیرا شُکر ادا کرتا ہُوں۔ تیری قوت نے مُجھے تبدیل ہونے کی طاقت بخشی ہے؛ میں تیری ثناکرتاہُوں۔ پیارے باپ،تُو شاندار ہے، میں اپنے پُورے دِل سے تُجھے پیار کرتا ہُوں۔ میں یسُوع کے نام میں تیری حمد کرتا ہُوں، جو تیرا عظیم تحفہ ہے۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال