آج کی آیت پر خیالات

جبکہ میں احترام اور خَوف کے ساتھ خُدا تک رسائی حاصل کرتاہوں کیونکہ وہ مُقدس اور قادر خُدا ہے، مجھے اُس کی حضوری کا خوف نہیں۔ یسُوع اور رُوح القدُس کے وسیلہ سےمیں جانتا ہوں کہ خُدا میرا ابا باپ ہے۔ وہ میرے قریب آنے کا انتظار کرتا ہے۔ اُس نے یسُوع کو بھیج کر اپنا دل مجھ پر ظاہر کیا ہے۔ اُس نے یسُوع کی میرے لیے موت کے وسیلہ سے اپنا پیار میرے ساتھ ظاہر کیا ہے۔ اگر وہ مجھے اتنا پیار کرتا ہے، تو مجھے یہ یقین ہے کہ وہ مجھے بچانا اور برکت دینا چاہتا ہے۔ مجھے اُس کی عدالت اور اُس کی حضوری سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ فرزند ہونے کے ناطے، اُس کے پیار نے میرے دل سے خَوف کو دُور کر دیا ہے اور اُس کی جگہ مستقل حضوری نے لے لی ہے یعنی رُوح القدُس۔

میری دعا

مُقدس اور راستباز باپ، میں تیری بے انتہا محبت کے لیے شکر کرتا ہوں جو کہ تُو نے یسُوع میں ظاہر کی۔ میں تیرا شکر ادا کرتا ہوں کہ تُو نے میرے گناہوں کے لیے پاک قربانی دی اور مجھے اپنے کُنبے کا حصہ بنایا۔ اے باپ، میرے دل سے تمام خَوف کو دُور کر دے اور میری مدد کرکہ میں اعتماد کے ساتھ جلال اور مقصد کے ساتھ تیرے ساتھ اور تیرے لیے چلوں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال