آج کی آیت پر خیالات

خُوشنُودی! کیا خُدا کے کاموں میں آپ خُوشنُود ہوتے ہیں؟ آسمانی باپ کی کے کون سے پاک کام ہیں جو آپ کو پُورا دِن تھامے رکھتے ہیں؟ خُدا کے کلام کو حفظ کرنے کے ذریعے اپنے ذہن میں اور بائبل کے دُعائیہ مُطالعہ کے دوران اپنے دِل میں اُتارنے کےلیے آپ میرے ساتھ شریک کیُوں نہیں ہوتے؟!

میری دعا

آسمانی باپ، جو اپنے سب راستوں میں راستباز ہے، میں یہ اعتراف کرتا ہُوں کہ اپنا زیادہ وقت سوچنے میں نہیں گزارتا۔ میں اکثر اپنے دماغ کو اُن پہلوؤں کی طرف لے جاتا ہُوں جن کے بارے میں مُجھے سوچنا نہیں چاہیئے۔ میں کبھی کبھار اُن چیزوں کی طرف اپنی توجہ مرکوز کرتا ہُوں جو بہُت معمولی ہیں۔ میں چاہتا ہُوں کہ میرا دِل اور دماغ تیرے، تیرے کلام، تیری مرضی، اور تیرے راستے پر ایک دُھن میں ہو۔ مُجھے حقیقی فہم عطا فرما، جو تیرے رُوح سے مُنور ہو، تاکہ میں دیکھ پاؤں، مشاہدہ کر پاؤں، اپنے اندر بسا پاؤں، اور اُن چیزوں پر غور کروں جو تیرے دِل کے بہُت پاس ہیں۔ یسُوع کے نام میں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال