آج کی آیت پر خیالات

جب ہمیں گناہ کے بدلے میں موت ملتی ہے، تُو ہمیں وہی کچھ ملتا ہے جو واجب الادا ہوتا ہے—گناہ خُدا کے خلاف بغاوت ہے جو ہمیں پیار کرتا ہے اور اُس نے اپنا سب سے قیمتی تحفہ ہمیں دیا تاکہ ہمیں گناہ سے چھُڑا سکے! لیکن خُدا کا تحفہ مفت ہے—یسُوع مسیح میں ابدی زندگی۔ ہم اُس کو نا حاصل کر سکتے تھے، نا اُس کے قابل تھے اور نہ ہی اُس کی طلب کر سکتے تھے۔

میری دعا

اے خُدا مجھے تب پیار کرنے کے لیے میں تیرا شکر ادا کرتا ہوں جب کوئی دوسرا نہیں کرتا تھا۔ آسمان کا قیمتی ترین تحفہ قربان کرنے کے لیے میں تیرا شکر ادا کرتا ہوں تاکہ میں وہاں رہ سکوں۔ جتنے بھی تحفے مجھے ملے ہیں ان میں سے تیرا بہترین ہے۔ میں اُس کے نام میں یہ دعا پیش کرتا ہوں جس کے تحفے نے مجھے زندگی بخشی! آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال