آج کی آیت پر خیالات

آپ کا بھائی مَر گیا اور آپ کے لیے خاندانی مِیراث چھوڑ گیا! یہاں یہ پیغام دیا گیا ہے۔ کِیُونکہ ہمارے پاس خُدا کا رُوح ہے، ہم خُدا کے فرزند ہیں۔ اگر ہم خُدا کے فرزند ہیں، پھر ہم اُس تمام کے وارث ہیں جس کی وہ ہمیں پیشکش کرتا ہے۔ ہم مسِیح کے ساتھ میِراث میں شامِل ہیں، جس کی موت کے وسیلہ سے خُدا کے گھرانے میں ہمارا شامِل ہونا مُمکن ہُوا۔ چنانچہ اگر ہم پر کوئی مُشکل وقت یا دردناک مُشکلات آ جائیں، تو ہم مایوس نہیں ہونگے۔ ہم جانتے ہیں کہ وہ وقت آنے والا ہے جب ہم تمام آسمانی برکات کی میِراث کے وارث ہونگے۔

میری دعا

باپ، تیرے فضل کے لیے تیرا شُکرہو۔ مُجھے زیادہ سے زیادہ اُس فضل کی ضرورت ہے۔ براہِ کرم مُجھے وفاداری اور کِردار کے ساتھ آزمائش اور اِمتحان کے بوجھ میں برداشت کرنے میں مدد فرما۔ براہِ کرم مُجھے مُشکل وقتوں میں قائم رہنے کے لیے حوصلہ عطا فرما کِیونکہ میں جانتا ہُوں کہ میں آخر کار تیرے ساتھ آسمان میں شریک ہُونگا۔ تیرے رُوح، کے لیے تیرا شُکرہو جو میری ضمانت ہے کہ میں تیرا فرزند ہوں اور یہ کہ میں تیری تمام تیری برکات میں شامِل ہوں گا۔ یسُوع کے نام سے مانگتا ہُوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال