آج کی آیت پر خیالات

پولوس افسیوں کو صرف اِس چیز پر زور ڈالنے کے بعد یہ عہد دیتاہے کہ اُس نے مشکل اور اچھے، کثرت اور کمی کے وقتوں میں خُدا کا فضل وافر مقدار میں پایا۔ اِس عہد کی کُنجی صرف خُدا کے رزق کو پانا نہیں، بلکہ حفاظت کے لیے ہمارا بھروسہ جس کی یسُوع مسِیح میں سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ جب ہمارے دل اُس کی معموری،اُس کی خوشنودی، اُس کی حضوری کے لیے بابرکت ہونے، موت سے دُور زندگی کی ضمانت دینے کےلیے، خوشی سے لبریز ہوں، تو یقینی طور پر ہمیں بھروسہ ہونا چاہیئے کہ جو کچھ ہمیں ضرورت ہے وہ ہمیں ضرور دے گا۔

میری دعا

اے خُدا، جو شاندار راستے تو میرے لیے فراہم کرتا ہے اور رحمت کے ساتھ جو کثرت سے تُو نے میری زندگی میں اُنڈیلا ہے وہ سب دیکھنے کےلیے مجھے آنکھیں عطا کر۔ میں یہ اقرار کرتاہوں کہ میری بصیرت تنگ اور کم تصوراتی ہے۔ میں تیری رحمت کو پیش نگاہ دیکھنا چاہتاہوں۔ چنانچہ تیری برکت کا "تھوڑا" سا حصہ جس کو میں پہچاننے کے قابل ہُواہوں وہ کثیر، رحمت بھرا، اور پورا کرنے والا ہے۔ میں جانتا ہوں کہ تُو نےمجھے اُن چیزوں سے برکت دی ہےجو میں نہیں دیکھتا۔ اتنا مہربان ہونے کےلیے تیرا شُکر ہو! یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال