آج کی آیت پر خیالات

خُدا تجدید اوربحالی کا خُدا ہے۔ اُس کی خواہش ہے کہ وہ ہمیں برکت دے اور بحال کرے وہ ہمیں ہماری نجات کے ساتھ نہ صِرف ایک دفعہ برکت دینا چاہتا ہے۔ خُدا ہمیں روز مرّہ برکت دینا چاہتا ہے۔ اُس کی حقیقی محبّت ہر صُبح نئی ہو جاتی ہے جیسا کہ وہ وفاداری کے ساتھ اپنی برکات اُنڈیلتاہے۔(نوحہ 3 باب 23 آیت)۔ لیکن ہمیں اُس سے زیادہ عطا کرتا ہے جو ہم چاہتے ہیں، وہ ہمیں اچھی چیزوں سے آسودہ کرتاہے۔ وہ ہماری ضروریات کےمطابق ہمیں عطا کرتا ہے اور جو حقیقی طور پرہماری کمیوں کو پُورا کرتا ہے۔

میری دعا

ابّا باپ، قادرِ مطلق خُدا، میں تیرے قُدرت، عظمت، جلال، وفاداری، رحمت، فہم، اور فضل کے لیے تیری حمد کرتا ہُوں۔ اپنی نجات کے ساتھ برکت دینے کے لیے تیرا شُکرکرتا ہوں، جو تیرے رُوح القُدُس کا انعام، تیری کلیسیائی گھرانے کی برکات، تیرے ساتھ گھر میں رہنے کا عہد، اور روزانہ تیری بحال کرنے والی حضوری ہے۔ یسُوع کے نام سے مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال