آج کی آیت پر خیالات

اکثر ہم مشکل اور بحران کے اوقات کا سامنا کرتے ہیں، کیونکہ جن حالات کا ہم سامنا کرتے ہیں وہ بہت ہی مشکل ہوتے ہیں۔ لیکن مشکل اوقات ہمارے دلوں کےلیے ایک موقع بھی ہوتا ہے کہ وہ وفاداری اور خُدا کی بزرگی کےلیے جاگ جائیں، جیسا کہ ہمیں اپنی زندگیوں میں اُس کی ضرورت بھی ہے۔ عُزیا بادشاہ کی وفات اسرائیل کے لیے بحران تھا اور یعسیاہ کے لیے یہ ایک عظیم موقع بن گیا کہ وہ نئے طریقے سے خُدا کو دیکھ سکے اور خُدا کی خاص قسم کی مُنادی میں بلایا جائے۔ خُدا آپ کی مشکلات، بحران، اور تکلیفوں کو کیسے استعمال کر سکتا ہے؟ آپ اُس کو کیوں نہیں کہتےکہ وہ آپ کو ظاہر کرے۔

میری دعا

پاک خُدا،میں یہ اقرار کرتا ہوں کہ میں مشکلات کے دوران مایوس ہو جاتا ہوں۔ میں بعض اوقات یہ خیال کرتا ہوں کہ تُو کہاں ہے اور تُو مجھے کیوں بھول گیا ہے۔ پیارے باپ، میرے دل کی گہرائی میں، میَں جانتا ہوں کہ تُو وہاں ہے۔ لیکن بعض اوقات، اے خُدا، جب میں تیری آواز نہیں سُنتا اور نہ تُجھے رُو برُو دیکھتا ہوں تو اپنے ایمان کو قائم رکھنا میرے لیے مشکل ہو جاتا ہے۔میرے دل کو اپنے رُوح کے وسیلہ سے قوت بخش اور میری مدد کر کہ میں تجھے تازہ طور پر دیکھ پاؤں تاکہ میں اپنا آپ تیرے لیے کھولوں اور میں تیری خدمت کےلیے ہر وقت تیار رہوں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال