آج کی آیت پر خیالات

"کھڑے ہو جائیں پُکاریں اگر آپ میرے یسُوع سے پیارے کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔ یہ وہ گیت ہے جو ہمارے بچےگانا بہت پسند کرتے ہیں! لیکن خُداوند کی عبادت کے وقت ہمارے جوانوں کے جوش مسرت کو کیا ہو گیا؟ خُدا نہیں چاہتا کہ ہم اِس کو کھو دیں۔ بائبل میں سے پڑھیں اور اُن تمام جسمانی اعمال کو نمایاں کریں جو توبہ اور ہمارے بے مثال اور ابدی خُدا کی حمد کے لیے استعمال ہوئے ہیں۔ ایسی دُنیا باقاعدگی سے خُدا کا نام بے فائدہ لیتی ہے، کیا یہ وہ وقت نہیں جب ہم کھڑے ہو جائیں اور اُس کی تمجید کریں—نہ صرف گرجا گھر میں(اپنی ذاتی عبادت میں بھی) اور اپنے روزانہ دین دارانہ لگاؤ میں بھی( ہماری ذاتی عبادت)، بلکہ ہماری روز مرّہ زندگی میں( ہماری عوامی عبادت میں)؟!

میری دعا

آسمانی باپ، یہ میری سمجھ سے باہر ہے کہ ابدی اور قادرِ مطلق خُدا میری دُعائیں سُننے کا انتخاب کرتا ہے۔ لیکن میں جانتا ہوں کہ تُو اُن کو سُنتا اور اُن پر ردِ عمل دکھاتا ہے۔ تیرا شُکرہو! براہِ کرم میری عبادت میں میری تمجید کو قبول فرما، جو میں نجی طور پر دُوسرے مسحیوں میں کروں، میری روزانہ کی ذاتی عبادت یا میری عوامی عبادت میں جیسا کہ میں اپنے ساتھ کام کرنے والوں کے لیے مثال کے طورپر جیئوں قبول فرما۔ تُو واحد خُدا ہے اور تمام تر تمجید کے لائق ہے، براہِ کرم اُس حمد کو قبول فرما جو میں تُجھے اپنی زندگی کے ساتھ ساتھ اپنی الفاظ میں پیش کرنے کی تلاش میں رہتا ہوں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال

Important Announcement! Soon posting comments below will be done using Disqus (not facebook). — Learn More About This Change