آج کی آیت پر خیالات

ہمارا خُدا یہ انتظار کرتا ہے کہ اُس کی تلاش کی جائے۔ خُدا نے اپنی انگلیوں کے نشانات پوری کائنات میں چھوڑے ہیں اور پھر ہمیں وہ جگہ عطا کی ہے کہ ہم زندگی اور اُس کے معانی تلاش کریں۔ اِس منصوبے میں اُس کا ایک مقصد تھا:وہ چاہتا تھا کہ ہم اُس سب کی تلاش کریں جواِس کے پیچھے ہے۔ وہ ہم سے دُور نہیں ہے، لیکن وہ چاہتا ہے کہ اُسے ڈھونڈا اور تلاش کیا جائے۔ جب ہم خُدا کو تلاش کرتے ہیں، تو ہم نہ صرف اُس کے لیے برکت چاہ رہے ہوتے ہیں، ہم زندگی کی کنجی والا کام کر رہے ہوتے ہیں۔

میری دعا

آسمانی باپ، میں تجھے مکمل طور پر جاننے کےلیے تیرا انتظار کرتا ہوں—جیسا کہ بوڑھا ہیمن یسُوع کو کہتا ہے: مقدس ورق سے پَرے، میں نے خُدا کو تلاش کیا۔ میری رُوح زندہ کلام کے لیے تڑپتی ہے۔" پیارے باپ، میں یہ التجا کرتا ہوں کہ میری روز مرہ زندگی میں تیری حضوری پہچانی جائے۔ میں حقیقی طور پر تجھے جاننا چاہتا ہوں، حتیٰ کہ میں تجھ سے جانا جاتا ہوں۔ نجات دہندہ کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال