آج کی آیت پر خیالات

جو کچھ آج کے دن ہو رہا ہے اس میں ہم کیسے اتنے پُر اعتماد ہو سکتے ہیں؟ کل کے لیے ہماری کیا ضمانت ہے؟ کہاں سے ہم ہمیشہ کی زندگی کے بارے میں حوصلہ افزائی حاصل کرتے ہیں؟ خدا ہمارا مدد گار ہے! ڈر ہمارا آقا نہیں ہوگا کیونکہ ہمارا مستقبل، ہمارا مقدر، ہماری ابدیت ہمارے ابدی خدا کے ہاتھوں میں ہے۔ انسان میرے ساتھ سب سے بُرا یہ کر سکتا ہے کہ وہ مجھے میرے خدا کے گھر بھیج دے۔

میری دعا

اے قادر خدا، میرے باپ اور میرے مدد گار، میرا بھروسہ تجھ پر ہے۔ الفا و اومیگا ، میں اپنے تمام تر مستقبل کے لیے تجھ پر بھروسہ کرتا ہوں اور آج کے دن کے لیے میرا انحصآر اور بھروسہ تجھ پر ہے۔ یسوع کے نام میں تیری حمد کرتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال

Important Announcement! Soon posting comments below will be done using Disqus (not facebook). — Learn More About This Change