آج کی آیت پر خیالات

دوسروں کے بارے میں راؑے قائم کرنا بہت آسان ہے۔ ہم ان کی جدوجہد کے بارے نہیں جانتے۔ ہم ان کے حالات کے بارے نہیں جانتے۔ سب سے بڑھ کر ہم ان کے دل کے بارے نہیں جانتے۔ جب ہم رائے قائم کرنے لگتے ہیں، تو ہم اپنے اور اُس کے درمیان ایک دیوار کھڑی کر لیتے ہیں۔ ہم بعض اوقات اپنی راؑے کا اِظہار اپنی گپ شپ میں کر دیتے ہیں۔ ہمارا ضِدی پن ان کے بارے رائے قائم کرنے میں رکاوٹ، ایک ٹھوکر کھلانے والا پتھر رکھ دیتے ہیں، جو کہ ان کا حوصلہ کم کر دیتا ہے اور ہم اُن کیلئے ٹھوکر کا باعث بنتے ہیں۔

میری دعا

اے باپ، میں چاہتا ہوں کہ توں میرے رویے کو بدل تاکہ میں دُوسروں سے موازنہ تیرے نِجات بخش جلال سے کروں جو توں اُن کیلئے رکھتا ہے۔ اے خدا مجھے معاف کر دے کہ میں ان کی مدد نہیں کر پایا جو کمزور ہیں اور جدوجہد کر رہے ہیں۔ مجھے معاف کر دے کہ میں بعض اوقات دوسروں کے لیے رکاوٹ بنا رہا۔ مجھے برکت بننے کے لیے استعمال کر۔ یسوع کے نام میں ۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال