آج کی آیت پر خیالات

چنانچہ بہت سے ایسے ہیں جو زندگی بھر سوئے رہتے ہیں ۔ وہ زندگی کی حقیقت کو جاننے کے لیے نہیں جاگتے۔ لیکن ہم اپنی زندگیوں کے ساتھ ایسا نہیں کریں گے! ہم زندہ ہیں کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ یسوع آ چکا ہے اور نہ صرف اس نے ہمیں زندگی دی، بلکہ اس نے ہمیں یہ بتایا کہ کیسے زندگی بسر کرنی چاہیے۔ چنانچہ ہم ہوشیار رہیں گے۔ ہم اپنے آپ کو قابو میں رکھیں گے۔ ہم مکمل طور پر زندہ ہوں گے۔ کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ یسوع جلد آنے والا ہے اور ہماری قیامت اور نجات کا دن بہت قریب ہے۔

میری دعا

اے آسمانی باپ، مجھے اس وقت کے لیے معاف کردے جب میں یسوع کے لیے جینے کا احساس کھو چکا تھا۔ اے خدا مجھے روح القدس سے معمور کر اور مجھ میں وہ جذبہ پیدا کر کہ میں اپنی آنکھیں کھولوں اور اپنے دل کو آسمانی چیزوں پر لگا کر خدمت کروں۔ میں جانتا ہوں کہ تُو کر سکتا ہے، اور کرے گا، میرے مانگنے یا تصور کرنے سے زیادہ مجھے عطا کر، لیکن مہربانی فرما کر، مجھے اپنی عظمت کے لیے عظیم خواب دیکھنے اور عظیم چیزوں کا خیال کرنے کےلیے جگا۔ یسوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال