آج کی آیت پر خیالات

سال ختم ہوگیا، جاتا رہا، ماضی بن گیا۔ ہم اِس کو دوبارہ نہیں لا سکتے۔ جو کہ فاصلہ اِس نے ہمیں دیا ہے اُس پر ہم آرام نہیں کر سکتے۔ اگر کل صبح طلوع ہوتی ہے، وہ ایک اور دن ہوگا، ایک نیا موقع، اور خُداوند یسُوع میں ہمارا ایمان دکھانے کے لیے ایک نیا وقت ہو گا۔ آئیں ہم یہ جانتے ہوئے آگے بڑھیں، کہ خُدا متسقبل میں رہتا ہے اور وہاں ہمارے سفر میں ہمیں تازہ دم کرنے کے لیے عہد کرتا ہے۔

میری دعا

ابدیت کے خُداوند، پچھلے سال میں میری غلطیوں سے مجھے سیکھنے کا موقع عطا فرما، لیکن میں اُن پر انحصار نہ کروں۔ میری مدد کر کہ میں سابقہ سال میں اپنی کامیابیوں پر آرام نہ کروں، بلکہ اپنے آپ میں اور اپنے وسیلہ سے تیرے کام کو آگے بڑھاؤں۔ براہِ کرم میری مدد کر کہ میں اُن کے ساتھ نہ جھگڑوں جنہوں نے کل، پچھلے ماہ، یا پچھلے سال مجھے زخمی کیا ہے۔ بلکہ، اے باپ، اپنے راستوں میں میری راہنمائی فرما اور آنے والےاِس اگلے سال میں میری مدد کر کہ میں تیرا قادر کام دیکھ سکوں۔ یسُوع کے نام اور اُس کی قدرت میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال