جون 2015 Archives

30. 06 2015 - میکاہ 5 باب 4 تا 5 آیت

اور وہ کھڑا ہوگا اور خُداوند کی قُدرت سے اور خُداوند اپنے خُدا کے نام کی بزُرگی سے گلّہ بانی کرے گا اور وہ قائم رہیں گے کِیُونکہ وہ اُس وقت اِنتہایِ زمین تک بزُرگ ہوگا۔ اور وُہی ہماری سلامتی ہوگا۔ چھُٹکارا اور سزا جب اسُور ہمارے مُلک میں آئے گا اور ہماری قصروں میں قدم رکھٗے گا تو ہم اُس کے خلاف سات چرواہے اور آٹھ سر گردہ برپا کریں گے۔

29. 06 2015 - یرمیاہ 10 باب 24 آیت

اَے خُداوند ! مُجھے تنبیہہ کر پر اندازہ سے۔ اپنے قہر سے نہیں۔ نہ ہو کہ تُو مُجھے بابُود کر دے۔

28. 06 2015 - زبُور 106 آیت 2

کون خُداوند کی قُدرت کے کاموں کو بیان کر سکتا ہے یا اُس کی پُوری سَتائش سُنا سکتا ہے؟

27. 06 2015 - یوحنا 1 باب 41 تا 42 آیت

اُس نے پہلے اپنے سگے بھائی سے مِل کر اُس سے کہا کہ ہم کو خِرستُس یعنی مسِیح مِل گیا۔ اور اُسے یسُوع کے پاس لایا۔ یسُوع نے اُس پر نِگاہ کر کے کہا کہ تُو یوُحنّا کا بَیٹا شمعُون ہے۔ تُو کیفا یعنی پطرس کہلائے گا۔

26. 06 2015 - پہلا پطرس 5 باب 4 آیت

اور جب سَردار گلّہ بان ظاہِر ہوگا تو تُم کو جلال کا اَیسا سَہرا مِلے گا جو مُرجھانے کا نہیں۔

25. 06 2015 - زکریاہ 11 باب 17 آیت

اُس نابکار چرواہے پر افسوس جو گلّہ کو چھوڑ جاتا ہے تلوار اُس کے بازُو اور اُس کی دہنی آنکھ پر آ پڑے گی۔ اُس کا بازُو بِالکُل سُوکھ جائے گا اور اُس کی دہنی آنکھ پھُوٹ جائے گی۔

24. 06 2015 - زبُور 105 آیت 4

خُداوند اور اُس کی قُوّت کے طالِب ہو۔ ہمیشہ اُس کے دِیدار کے طالِب رہو۔

23. 06 2015 - لُوقا 4 باب 43 آیت

اُس نے اُن سے کہا کہ مُجھے اَور شہروں میں بھی خُدا کی بادشاہی کی خُوشخبری سُنانا ضُرور ہے کِیُونکہ میَں اِسی لِئے بھیجا گیا ہُوں۔

22. 06 2015 - امثال 10 باب 2 آیت

شرارت کے خزانے عبث ہیں لیکِن صداقت مَوت سے چھُڑاتی ہے۔

21. 06 2015 - زبُور 34 آیت 11

اَے بچّو! آؤ میری سُنو۔ میَں تُم کو خُدا ترسی سِکھاؤں گا۔

20. 06 2015 - دُوسرا تھِسلنیکیوں 1 باب 12 آیت

تاکہ ہمارے خُدا اور خُداوند یسُوع مسِیح کے فضل کے مُوافِق ہمارے خُداوند یسُوع کا نام تُم میں جلال پائے اور تُم اُس میں۔

19. 06 2015 - یوحنا 3 باب 5 آیت

یسُوع نے جواب دِیا کہ میَں تُجھ سے سِچ کہتا ہُوں جب تک کوئی آدِمی پانی اور رُوح سے پیَدا نہ ہو وہ خُدا کی بادشاہی میں داخِل نہیں ہو سکتا۔

18. 06 2015 - یرمیاہ 10 باب 23 آیت

اَے خُداوند ! میَں جانتا ہُوں کہ اِنسان کی راہ اُس کے اِختیار میں نہیں۔ اِنسان اپنی روِش میں اپنے قدموں کی راہَنمائی نہیں کر سکتا۔

17. 06 2015 - اِمثال 9 باب 10 آیت

خُداوند کا خَوف حِکمت کا شُروع ہے اور اُس قُدُس کی پہچان فہم ہے۔

16. 06 2015 - زبُور 109 آیت 1 تا 2

اَے خُدا! میرے محمُود! خاموش نہ رہ۔ کِیُونکہ شرِیروں اور دغابازوں نے میرے خِلاف مُنہ کھولا ہے۔ اُنہوں نے جھُوٹی زُبان سے مُجھ سے باتیں کی ہیں۔

15. 06 2015 - مرقس 6 باب 34 آیت

اور اُس نے اُتر کر بھِیڑ دیکھی اور اُسے اُن پر ترس آیا کِیُونکہ وہ اُن بھیڑوں کی مانِند تھے جِن کا چرواہا نہ ہو اور وہ اُن کو بہُت سی باتوں کی تعلِیم دینے لگا۔

14. 06 2015 - عبرانیوں 13 باب 20 تا 21

اب خُدا کا اِطمینان کا چشمہ جو بھیڑوں کے بڑے چرواہے یعنی ہمارے خُداوند یسُوع کو ابدی عہد کے خُون کے باعث مُردوں میں سے زِندہ کر کے اُٹھا لایا۔ تُم کو ہر نیک بات میں کامِل کرے تاکہ تُم اُس کی مرضی پُوری کرو اور جو کُچھ اُس کے نزدیک پسندیدہ ہے یسُوع مسِیح کے وسیلہ سے ہم میں پیَدا کرے جِس کی تمجِید ابدُلاۤباد ہوتی رہے۔ آمین۔

13. 06 2015 - اعمال 14 باب 21 تا 22 آیت

اور وہ اُس شہر میں خُوشخبری سُنا کر اور بہُت سے شاگرد کر کے لُستر اور اِکُنیمُ اور انطاکیہ کو واپَس آئے۔ اور شاگِردوں کے دِلوں کو مضبُوط کرتے اور نصیحت دیتے تھے کہ اِیمان پر قائم رہو اور کہتے تھے ضرُور ہے کہ ہم بہُت مُصیبتیں سہہ کر خُدا کی بادشاہی میں داخِل ہوں۔

12. 06 2015 - عبرانیوں 3 باب 13 آیت

بلکہ جِس روز تک آج کا دِن کہا جاتا ہے ہر روز آپس میں نصِیحت کِیا کرو تاکہ تُم میں سے کوئی گُناہ کے فریب میں آ کر سخت دِل نہ ہو جائے۔

11. 06 2015 - گِنتی 27 باب 16 تا 17 آیت

خُداوند سارے بشر کی رُوحوں کا خُدا کِسی آدمی کو اِس جماعت پر مُقرر کرے۔ جِسکی آمد و رفت اُن کے رُو برُو ہو اور وہ اُن کو باہر لیجانے اور اندر لے آنے میں اُن کا راہبر ہو تاکہ خُداوند کی جماعت اُن بھیڑوں کی مانِند نہ رہے جِنکا کوئی چرواہا نہیں۔

10. 06 2015 - یوحنا 10 باب 11 آیت

اچھّا چرواہا میَں ہُوں۔ اچھّا چرواہا بھیڑوں کے لِئے اپنی جان دیتا ہے۔

9. 06 2015 - کُلسیوں 1 باب 9 آیت

اِسی لِیے جِس دِن سے یہ سُنا ہے ہم بھی تُمہارے واسطے یہ دُعا کرنے اور دَرخواست کرنے سے باز نہِیں آتے کہ تُم کمال رُوحانی حِکمت سے اور سَمَجھ کے ساتھ اُس کی مرضی کے عِلم سے معمُور ہو جاؤ۔

8. 06 2015 - اِمثال 12 باب 13 آیت

لبوں کی خطاکاری میں شرِیر کےلیے پھنداہے لیکِن صادِق مُصِیبت سے بچ نِکلے گا۔

7. 06 2015 - زبُور 78 آیت 72

سو اُس نے خلُوصِ دِل سے اُن کی پاسبانی کی اور اپنے ماہِر ہاتھوں سے اُن کی راہنمائی کرتا رہا۔

6. 06 2015 - زبُور 28 آیت 9

اپنی اُمّت کو بچا اور اپنی مِیراث کو برکت دے۔ اُن کی پاسبانی کر اور اُن کو ہمیشہ تک سنبھالے رہ۔

5. 06 2015 - دُوسرا تھِسلنیکیوں 1 باب 11 آیت

اِسی واسطے ہم تُمہارے لِئے ہر وقت دُعا بھی کرتے رہتے ہیں کہ ہمارا خُدا تُمہیں اِس بُلاوے کے لائق جانے اور نیکی کی ہرایک خواہش اور اِیمان کے ہر ایک کام کو قُدرت سے پُورا کرے۔

4. 06 2015 - رومیوں 10 باب 14 آیت

مگر جِس پر وہ اِیمان نہِیں لائے اُس سے کیونکر دُعاکریں؟ اور جِس کا ذِکر اُنہوں نے سُنا نہِیں اُس پر اِیمان کِیونکر لائیں؟ اور بغَیر منادی کرنے والے کے کِیونکر سُنیں؟

3. 06 2015 - واعظ 7 باب 12 آیت

کِیُونکہ حِکمت وَیسی ہی پناہ گاہ ہے جَیسے روپیہ لیکِن عِلم کی خاص خُوبی یہ ہے کہ حِکمت صاحبِ حِکمت کی جان کی مُحافِظ ہے۔

2. 06 2015 - پہلا پطرس 1 باب 13 آیت

اِس واسطے اپنی عقل کی کمر باندھ کر اور ہوشیار ہو کر اُس فضل کی کامِل اُمِید رکھّو جو یسُوع مسِیح کے ظُہُور کے وقت تُم پر ہونے والا ہے۔

1. 06 2015 - پہلا تھسلنیکیوں 1 باب 3 آیت

اور اپنے خُدا اور باپ کے حُضُور تُمہارے اِیمان کے کام اور محبت کی محنت اور اُس اُمِید کے صبر کو بِلاناغہ یاد کرتے ہیں جو ہمارے خُداوند یسُوع مسِیح کی بابت ہے۔