جنوري 2022 Archives

31. 01 2022 - زبور ۸۶ آیت ۵

اِس لیے کہ تُو یا ربّ! نیک اور مُعاف کرنے کو تیِّار ہے اور اپنے سب دُعا کرنے والوں پر شفقَت میں غنی ہے۔

30. 01 2022 - افسیوں ۴ باب ۲ آیت

یعنی کمال فروتنی اور حِلم کے ساتھ تحمّل کر کے محبّت سے ایک دُوسرے کی برداشت کرو۔

29. 01 2022 - مرقس ۹ باب ۳۵ آیت

پھر اُس نے بیَٹھ کر اُن بارہ کو بُلایا اور اُن سےکہا کہ اگر کوئی اوّل ہونا چاہے تو وہ سب میں پچھلا اور سب کا خادِم بنے۔

28. 01 2022 - یوحنا ۴ باب ۲۴ آیت

خُدا رُوح ہے اور ضُرور ہے کہ اُس کے پرستار رُوح اور سَچّائی سے پرستِش کریں۔

27. 01 2022 - افسیوں ۶ باب ۱۲ تا ۱۳ آیت

کِیُونکہ ہمیں خُون اور گوشت سے کُشتی نہیں کرنا ہے بلکہ حُکُومت والوں اور اِختیار والوں اور اِ س دنیا کی تاریکی کے حاکموں اور شرارت کی اُن رُوحانی فوجوں سے جو آسمانی مقاموں میں ہیں۔اِس واسطے تُم خُدا کے سب ہتھیار باندھ لو تاکہ بُرے دِن میں مقابلہ کر سکو اور سب کاموں کو انجام دے کر قائِم رہ سکو۔

26. 01 2022 - یعقوب ۴ باب ۸ آیت

خُداوند کے سامنے فروتنی کرو۔ وہ تُمہیں سربُلند کرے گا۔

25. 01 2022 - فلپّیوں ۴ باب ۸ آیت

غرض اے بھائیو! جتنی باتیں سَچ ہیں اور جتنی باتیں شرافت کی ہیں اور جتنی باتیں واجب ہیں اور جتنی باتیں پاک ہیں اور جتنی باتیں پسندیدہ ہیں اور جتنی باتیں دِلکش ہیں غرض جو نیکی اور تعریف کی باتیں ہیں اُن پر غور کِیا کرو۔

24. 01 2022 - گلتّیوں ۶ باب ۱ آیت

اے بھائیو! اگر کوئی آدمی کِسی قصُور میں پکڑا بھی جائے تو تُم جو رُوحانی ہو اُس کو حِلم مِزاجی سے بحال کرو اور اپنا بھی خیال رکھ۔ کہیں تُو بھی آزمائش میں نہ پڑ جائے۔

23. 01 2022 - یعقوب ۱ باب ۵ آیت

لیکن اگر تُم میں سے کِسی میں حِکمت کی کمی ہو تو خُدا سے مانگے جو بغیر ملامت کِئے سب کو فیاضی کے ساتھ دیتا ہے۔ اُس کو دی جائے گی۔

22. 01 2022 - متی ۷ باب ۷ تا ۸آیت

مانگو تو تُم کو دیا جائے گا۔ ڈھونڈوتو پاؤ گے۔ دروازہ کھٹکھٹاؤ تو تُمہارے واسطے کھولا جائے گا۔ کِیُونکہ جو کوئی مانگتا ہے اُسے مِلتا ہے اور جو ڈھونڈتا ہے وہ پاتا ہے اور جو کھٹکھٹاتا ہے اُس کے واسطے کھولا جائے گا۔

21. 01 2022 - گلّتیوں ۶ باب ۷ تا ۸ آیت

فریب نہ کھاؤ۔ خُدا ٹھٹھوں میں نہیں اُڑایا جاتا کِیُونکہ آدمی جو کُچھ بوتا ہے وہی کاٹے گا۔ جو کوئی اپنے جسم کے لیے بوتا ہے وہ جسم سے ہلاکت کی فصل کاٹے گا اور جو رُوح کے لِئے بوتا ہے وہ رُوح سے ہمیشہ کی زِندگی کی فصل کاٹے گا۔

20. 01 2022 - یعقوب ۱ باب ۲ تا ۳ آیت

اے میرے بھائیو! جب تُم طرح طرح کی آزمائشوں میں پڑو۔ تو اِس کو یہ جان کر کمال خُوشی کی بات سَمَجھنا کہ تُمہارے اِیمان کی آزمائش صبر پَیدا کرتی ہے۔

19. 01 2022 - متی ۷ باب ۱۲ آیت

پَس جو کُچھ تُم چاہتے ہو کہ لوگ تُمہارے ساتھ کریں وُہی تُم بھی اُن کے ساتھ کرو کِیُونکہ توریت اور نبیوں کی تعلِیم یِہی ہے۔

18. 01 2022 - پہلا کرنتھیوں ۱۰ باب ۱۳ آیت

تُم کسی ایسی آزمائش میں نہیں پڑے جو اِنسان کی برداشت سے باہر ہو اور خُدا سَچّا ہے۔ وہ تُم کو تُمہاری طاقت سے زیادہ آزمائش میں نہ پڑنے دے گا بلکہ آزمائش کے ساتھ نِکلنے کی راہ بھی پَیدا کرے گا تاکہ تُم برداشت کر سکو۔

17. 01 2022 - فلِپیوں ۲ باب ۱۴ تا ۱۶ آیت

سب کام شِکایت اور تکرار بغیر کیا کرو۔ تاکہ تُم بے عیب اور بھولے ہو کر ٹیڑھے اور کجَرو لوگوں میں خُدا کے بے نقص فززند بنے رہو( جن کے درمیان تُم دُنیا میں چراغوں کی طرح دِکھائی دیتے ہو۔ اور زِندگی کا کلام پیش کرتے ہو) تاکہ مسیح کے دن مجھے فخر ہو کہ نہ میری دوڑ دُھوپ بے فائِدہ ہُوئی نہ میری محنت اکارت گئی۔

16. 01 2022 - گلتّیوں ۵ باب ۱۶ آیت

مگر مَیں یہ کہتا ہوں کہ رُوح کے مُوافق چلو تو جِسم کی خواہش کو ہرگز پُورا نہ کرو گے۔

15. 01 2022 - یوحنا ۸ باب ۳۱ تا ۳۲ آیت

پَس یسُوع نے اُن یہُودیوں سے کہا جنہوں نے اُس کا یقین کِیا تھا کہ اگر تُم میرے کلام پر قائم رہو گے تو حقیقت میں میرے شاگرد ٹھہرو گے۔ اور سَچّائی سے واقف ہو گے اور سَچّائی تُم کو آزاد کرے گی۔

14. 01 2022 - پہلا یوحنا ۴ باب ۲۰ تا ۲۱ آیت

اگر کوئی کہے کہ میں خُدا سے مُحبّت رکھتا ہوں اور وہ اپنے بھائی سے عداوت رکھے تو جھوٹا ہے کیونکہ جو کوئی اپنے بھائی سے جسے اُس نے دیکھا ہے مُحبّت نہیں رکھتا وہ خُدا سے بھی جسے اُس نے نہیں دیکھا مُحبّت نہیں رکھ سکتا۔ اور ہم کو اُس کی طرف سے یہ حکم ملا ہے کہ جو کوئی خُدا سے مُحبّت رکھتا ہے وہ اپنے بھائی سے بھی مُحبّت رکھّے۔

13. 01 2022 - دوسرا کرنتھیوں ۵ باب ۱۹ تا ۲۰ آیت

مطلب یہ ہے کہ خُدا نے مسِیح میں ہو کر اپنے ساتھ دُنیا کا میل ملاپ کر لیا اور اُن کی تفصیروں کو اُن کے ذِمہ نہ لگایا اور اُس نے میل ملاپ کا پیغام ہمیں سونپ دیا ہے۔ پَس ہم مسِیح کے ایلچی ہیں۔ گویا ہمارے وسیلہ سے خُدا اِلتماس کرتا ہے۔ ہم مسِیح کی طرف سے مِنّت کرتے ہیں کہ خُدا سے میل ملاپ کر لو۔

12. 01 2022 - گلتیوں ۳ باب ۲۶ تا ۲۹ آیت

کِیُونکہ تُم سب اُس ایمان کے وسیلہ سے جو مسِیح یسُوع میں ہے خُدا کے فرزند ہو۔ اور تُم سب جتنوں نے مسِیح میں شامِل ہو نے کا بپتسمہ لیا مسِیح کو پہن لیا۔ نہ کوئی یہُودی رہا نہ یُونانی نہ کوئی غُلام نہ آزاد نہ کوئی مَرد نہ عورت کِیُونکہ تُم سب مسِیح یسُوع میں ایک ہو۔

11. 01 2022 - زبور ۱۱۸ اؤیت ۵ تا ۶

میں نے مُصیبت میں خُداوند سے دُعا کی۔ خُداوند نے مُجھے جواب دیا اور کُشادگی بخشی۔ خُداوند میری طرف ہے مَیں نہیں ڈرنے کا۔ اِنسان میرا کیا کر سکتا ہے؟

10. 01 2022 - پہلا پطرس ۱ باب ۱۵ تا ۱۶ آیت

بلکہ جس طرح تُمہارا بلانے والا پاک ہے اُسی طرح تُم بھی اپنےسارے چال چلن میں پاک بنو۔ کِیُونکہ لِکھا ہے کہ پاک ہواِس لیے کہ میں پاک ہوں۔

9. 01 2022 - متّی ۶ باب ۱۹ تا ۲۰ آیت

اپنے واسطے زمین پر مال جمع نہ کرو جہاں کیِڑا اور زنگ خراب کرتا ہے اور جہاں چور نقب لگاتے اور چُراتے ہیں۔ بلکہ اپنے لیے آسمان پر مال جمع کرو جہاں نہ کِیڑا خراب کرتا ہے نہ زنگ اور نہ وہاں چور نقب لگاتے اور چُراتے ہیں

8. 01 2022 - عامُوس ۵ باب ۱۴ تا ۱۵ آیت

بدی کے نہیں بلکہ نیکی کے طالِب ہوزندہ رہو اور خُداوند ربُ الافواج تُمہارے ساتھ رہےگا جیسا کہ تُم کہتے ہو۔بدی سے عداوت اور نیکی سے مُحبت رکھواور پھاٹک میں عدالت کو قائم کرو شاید خُداوند ربُ الافواج بنی یُوسف کے بقیہ پر رحم کرے۔

7. 01 2022 - افسیوں 5:1-2

پَس عزیز فرزندوں کی طرح خُدا کی مانِند بنو۔ اور محبّت سے چلو جَیسے مسیح نے تُم سے محبّت کی اور ہمارے واسطےا پنے آپ کو خوشبو کی مانِند خُدا کی نذر کرکے قربان کیا۔پَس عزیز فرزندوں کی طرح خُدا کی مانِند بنو۔اور محبّت سے چلو جَیسے مسیح نے تُم سے محبّت کی اور ہمارے واسطےا پنے آپ کو خوشبو کی مانِند خُدا کی نذر کرکے قربان کیا۔

6. 01 2022 - پہلا پطرس ۱ باب ۱۳ آیت

اِس واسطے اپنی عقل کی کمر باندھ کراور ہوشیار ہو کراُس فضل کی کامِل اُمید رکھو جو یسوع مسیح کے ظہُور کے وقت تُم پر ہونے والا ہے۔

5. 01 2022 - یعسیاہ ۱ باب ۱۶ تا ۱۷ آیت

اپنے آپ کو دھوو۔ اپنے آپ کو پاک کرو۔اپنے بُرے کاموں کو میرے سامنے سے دُور کرو۔ بدفعلی سے باز آؤ۔نیکو کاری سِیکھو۔ انصاف کے طالِب ہو۔ مظلوموں کی مدد کرو۔ یتیموں کی فریاد رسی کرو۔ بیواوں کے حامی ہو۔

4. 01 2022 - مِیکاہ ۶ باب ۸ آیت

اے اِنسان اُس نے تُجھ پر نیکی ظاہر کردی ہے۔ خُداوند تُجھ سے اِس کے سوا کیا چاہتا ؟ تُو انصاف کرے اور رحم دِلی کو عزیز رکھتےاور اپنے خُدا حضُور فروتنی سے چلے

3. 01 2022 - طِطُس ۲ باب ۱۱ تا ۱۲ آیت

کِیُونکہ خُدا کا وہ فضل ظاہر ہُوا جو سب آدمِیوں کی نِجات کا باعِث ہے۔ اور ہمیں تربیت دیتا ہے کہ بے دینی اور دنُیوی خواہشوں کا اِنکار کر کےاِس موجُودہ جہان میں پرہیزگاری اور راستبازی اور دیِنداری کے ساتھ زِندگی گُزاریں۔

2. 01 2022 - زبور ۹۰ آیت ۱۲

ہم کو اپنے دِن گِننا سِکھا۔ ایسا کہ ہم دانا دِل حاصِل کریں۔

1. 01 2022 - دوسرا کرنتھیوں ۵ باب ۱۷ آیت

اِس لیے اگر کوئی مسِیح میں ہے تو وہ نیا مخلوُق ہے۔ پُرانی چیزیں جاتی رہیں۔ دیکھو وہ نئی ہو گئیں۔