نومبر 2022 Archives

30. 11 2022 - دُوسرا پطرس ۳ باب ۱۰ تا ۱۱ آیت

لیکن خُداوند کا دِن چور کی طرح آئے گا۔ اُس دِن آسمان بڑے شور و غُل کے ساتھ برباد ہو جائیں گے اور اجرامِ فلک حرارت کی شِدت سے پِگھل جائیں گے اور زمِین اور اُس پر کے کام جل جائیں گے۔ جب یہ سب چیزیں اِسی طرح پِگھلنے والی ہیں تو تُمہیں پاک چال چلن اور دِینداری میں کَیسا کُچھ ہونا چاہیے۔

29. 11 2022 - زبُور ۱۳۶ آیت ۱ اور آیت ۲۶

خُداوند کا شُکر کرو کِیُونکہ وہ بھلا ہے کہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔آسمان کے خُدا کا شُکر کرو کہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔

28. 11 2022 - پہلی تواریخ ۱۶ باب ۸ آیت

خُداوند کی شُکر گزاری کرو۔ اُس سے دُعا کرو۔ قوموں کے درمیان اُس کے کاموں کا اشتہار دو۔

27. 11 2022 - کُلسیوں ۳ باب ۱۶ آیت

مسِیح کے کلام کو اپنے دِلوں میں کثرت سے بسنے دو اور کامل دانائی سے آپس میں تعلیم اور نصیحت کرو اور اپنے دِلوں میں فضل کے ساتھ خُدا کے لِئے مزامیر اور گِیت اور رُوحانی غزلیں گاؤ۔

26. 11 2022 - عبرانیوں ۱۲ باب ۲۸ آیت

پَس ہم وہ بادشاہی پا کر جو مِلنے کی نہیں اُس فضل کو ہاتھ سے نہ دیں جِس کے سبب سے پسندیدہ طَور پر خُدا کی عِبادت خُدا ترسی اور خَوف کے ساتھ کریں۔

25. 11 2022 - کُلسیوں ۳ باب ۱۷ آیت

اور کلام یا کام جو کُچھ کرتے ہو وہ سب خُداوند یسُوع کے نام سے کرو اور اُسی کے وسیلہ سے خُدا باپ کا شُکر بجا لاؤ۔

24. 11 2022 - کُلسیوں ۲ باب ۶ تا ۷ آیت

پَس جِس طرح تُم نے مسِیح یسُوع خُداوند کو قُبُول کِیا اُسی طرح اُس میں چلتے رہو۔ اور اُس میں جڑ پکڑتے اور تعمیر ہوتے جاؤ اور جِس طرح تُم نے تعلیم پائی اُسی طرح اِیمان میں مضبوط رہو اور خُوب شُکرگزاری کِیا کرو۔

23. 11 2022 - زبُور ۱۰۰ آیت ۴ تا ۵

شُکر گزاری کرتے ہُوئے اُس کے پھاٹکوں میں اور حمد کرتے ہُوئے اُس کی بارگاہوں میں داخِل ہو۔ اُس کا شُکر کرو اور اُس کے نام کو مُبارک کہو۔ کِیُونکہ خُداوند بھَلا ہے۔

22. 11 2022 - کُلسیوں ۳ باب ۱۵ آیت

اور مسِیح کا اِطمینان جِس کے لیے تُم ایک بَدَن ہو کر بُلائے بھی گئے ہو تُمہارے دِلوں پر حُکومت کرے اور تُم شُکر گزار رہو۔

21. 11 2022 - پہلا کرنتھیوں ۱ باب ۴ تا ۵ آیت

میَں تُمہارے بارے میں خُدا کے اُس فضل کے باعث جو مسِیح یسُوع میں تُم پر ہُؤا ہمیشہ اپنے خُدا کا شُکر کرتا ہُوں۔ کہ تُم اُس میں ہو کر سب باتوں میں کلام اور عِلم کی ہر طرح کی دَولت سے دَولتمند ہو گئے ہو۔

20. 11 2022 - زبُور ۹۵ آیت ۱ تا ۲

آؤ ہم خُداوند کے حضُور نغمہ سرائی کریں! اپنی نجات کی چٹان کے سامنے خُوشی سے للکاریں۔ شُکرگزاری کرتے ہُوئے اُس کے حضُور حاضِر ہوں۔ مزمُور گاتے ہُوئے اُس کے آگے خُوشی سے للکاریں۔

19. 11 2022 - زبُور ۱ آیت ۱ تا ۲

مُبارک ہے وہ آدمی جو شرِیروں کی صلاح پر نہیں چلتا اور خطا کاروں کی راہ میں کھڑا نہیں ہوتا اور ٹھٹھابازوں کی مجلِس میں نہیں بَیٹھتا۔ بلکہ خُداوند کی شرِیعت میں اُس کی خُوشنُودی ہے اور اُسی کی شرِیعت پر دِن رات اُس کا دِھیان رہتا ہے۔

18. 11 2022 - یوحنا ۱۷ باب ۱۷ آیت

اُنہیں سَچَائی کے وِسیلہ سے مُقدس کر۔ تیرا کلام سَچَائی ہے۔

17. 11 2022 - زبُور ۱۱۹ آیت ۱۰۵

تیرا کلام میرے قدموں کے لِئے چراغ اور میری راہ کے لِئے رَوشنی ہے۔ (نون)

16. 11 2022 - زبُور ۱۱۹ آیت ۱۸

میری آنکھیں کھول دے تاکہ میَں تیری شرِیعت کے عجائِب دیکھوں۔

15. 11 2022 - زبُور 119 آیت 143

میَں تکلیف اور عذاب میں مُبتلا ہُوں تَو بھی تیرے فرمان میری خُوشنُودی ہیں۔

14. 11 2022 - پہلا پطرس 3 باب 18 آیت

اِس لِئے کہ مسِیح نے بھی یعنی راستباز نے ناراستوں کے لِئے گناہوں کے باعِث ایک بار دُکھ اُٹھایا تاکہ ہم کو خُدا کے پاس پہُنچائے۔ وہ جِسم کے اِعتبار سے تو مارا گیا لیکن رُوح کے اِعتبار سے زِندہ کیا گیا۔

13. 11 2022 - پہلا پطرس 2 باب 15 تا 16 آیت

کِیُونکہ خُدا کی یہ مرضی ہے کہ تُم نیکی کرکے نادان آدمیوں کی جہالت کی باتوں کو بند کردو۔ اور اپنے آپ کو آزاد جانو مگر اِس آزادی کو بدی کا پردہ نہ بناؤ بلکہ اپنے آپ کو خُدا کے بندے جانو۔

12. 11 2022 - کُلسیوں 1 باب 9 آیت

اِسی لئے جِس دِن سے یہ سُنا ہے ہم بھی تُمہارے واسطے یہ دُعا کرنے کی دَرخواست کرنے سے باز نہیں آتے کہ تُم کمال رُوحانی حِکمت اور سَمَجھ کے ساتھ اُس کی مرضی کے عِلم سے معمُور ہو جاؤ۔

11. 11 2022 - پہلا یوحنا 2 باب 15 تا 16 آیت

نہ دُنیا سے مُحبت رکھو نہ اُن چیزوں سے جو دُنیا میں ہیں۔ جو کوئی دُنیا سے مُحبت رکھتا ہے اُس میں باپ کی مُحبت نہیں۔ کِیُونکہ جو کُچھ دُنیا میں ہے یعنی جِسم کی خواہش اور آنکھوں کی خواہش اور زِندگی کی شیخی وہ باپ کی طرف سے نہیں بلکہ دُنیا کی طرف سے ہے۔

10. 11 2022 - ایوب 37 باب 5 تا 6آیت

خُداوند عجِیب طَور پر اپنی آواز سے گرجتا ہے۔ وہ بڑے بڑے کام کرتا ہے جِن کو ہم سمجھ نہیں سکتے۔ کِیُونکہ وہ برف کو فرماتا ہے کہ تُو زمِین پر گِر۔ اِسی طرح وہ بارِش سے اور مُوسلا دھار مینہ سے کہتا ہے۔

9. 11 2022 - یعسیاہ 1 باب 18 آیت

اب خُداوند فرماتا ہے کہ آؤ ہم باہم مُحبت کریں۔ اگرچہ تُمہارے گُناہ قرمزی ہوں وہ برف کی مانِند سفید ہو جائینگے اور ہر چند ارغوانی ہوں تو بھی اُون کی مانِند اُجھلے ہوں گے۔

8. 11 2022 - یشُوع 24 باب 15 آیت

اور اگر خُداوند کی پرستش تُم کو بُری معلُوم ہوتی ہو تو آج ہی تُم اُسے جسکی پرستش کرو گے چُن لو۔ خواہ وہ وُہی دیوتا ہوں جِنکی پرستش تُمہارے باپ دادا بڑے دریا کے اُس پار کرتے تھے یا اموریوں کے دیوتا ہوں جِنکے مُلک میں تُم بسے ہو۔ اب رہی میری اور میرے گھرانے کی بات سو ہم تو خُداواند کی پرستش کریں گے۔

7. 11 2022 - پہلا تِمُتھیُس 2 باب 1 تا 2 آیت

پَس میَں سب سے پہلے یہ نصِیحت کرتا ہُوں کہ مُناجاتیں اور دُعائیں اور اِلتجائیں اور شُکر گُزاریاں سب آدمیوں کے لیے کی جائیں۔ بادشاہوں اور سب بڑے مرتبہ والوں کے واسطے اِس لِئے کہ ہم کمال دِینداری اور سِنجیدگی سے امن و آرام کے ساتھ زِندگی گُزاریں۔

6. 11 2022 - اِفسیوں 1 باب 9 تا 10 آیت

چُنانچہ اُس نے اپنی مرضی کے بھید کو اپنے اُس نیک اِرادہ کے مُوافق ہم پر ظاہر کیا۔ جِسے اپنے آپ میں ٹھہرا لِیا تھا۔ تاکہ زمانوں کے پُورے ہونے کا اَیسا اِنتظام ہو کہ مسیح میں سب چیزوں کا مجمُوعہ ہو جائے۔ خواہ وہ آسمان کی ہوں خواہ زِمین کی۔

5. 11 2022 - رومیوں 13 باب 6 آیت

تُم اِسی لِئے خِراج بھی دیتے ہو کہ وہ خُدا کے خادِم ہیں اور اِس خاص کام میں ہمیشہ مشغُول رہتے ہیں۔ سب کا حق ادا کرو۔ جِس کو خِراج چاہئے خِراج دو۔ جِس کو محصُول چاہئے محصُول۔ جِس سے ڈرنا چاہئے اُس سے ڈرو۔ جِس کی عِزّت کرنا چاہئے اُس کی عِزّت کرو۔

4. 11 2022 - دُوسرا کرنتھیوں 3 باب 6 آیت

جِس نے ہم کو نئے عہد کے خادم ہونے کے لائق بھی کِیا ۔ لفظوں کے خادم نہیں بلکہ رُوح کے کِیُونکہ لفظ مار ڈالتے ہیں مگر رُوح زندہ کرتی ہے۔

3. 11 2022 - رومیوں 13 باب 1 آیت

ہر شخص اعلیٰ حکومتوں کا تابعدار رہے کِیُونکہ کوئی حکُومت اَیسی نہیں جو خُدا کی طرف سے نہ ہو اور جو حکُومتیں مَوجود ہیں وہ خُدا کی طرف سے مُقدر ہیں۔

2. 11 2022 - پہلا پطرس 2 باب 9 آیت

لیکن تُم ایک برگُزیدہ نسل۔ شاہی کاہِنوں کا فِرقہ۔ مُقدس قَوم اور اُیسی اُمت ہو جو خُدا کی خاص مِلکیت ہے تاکہ اُس کی خُوبیاں ظاہر کرو جِس نے تُمہیں تارِیکی سے اپنی عجیب روشنی میں بُلایا ہے۔

1. 11 2022 - اِفسیوں 1 باب 18 آیت

اور تُمہارے دِل کی آنکھیں روشن ہو جائیں تاکہ تُم کو معلُوم ہو کہ اُ س کے بُلانے سے کیسی کُچھ اُمید ہے اور اُس کے مِیراث کے جلال کی دَولت مُقدسوں میں کیسی کُچھ ہے۔