آج کی آیت پر خیالات

خُدا چاہتا ہے کہ ہم دُعا کرنےوالے لوگ بنیں۔ لیکن اِس سے زیادہ، خُدا چاہتا ہے کہ ہم لوگوں کے لیے دعا کریں۔ اِس قسم کی دعائیہ زندگی کی برکات یہ ہوں گی کہ ہم پُرامن اور خاموش زندگیاں گزاریں گے جو کہ خُدا ترسی والی اور مقدس ہوگی۔ چنانچہ یسُوع میں پیارے دوستوں، دعا کریں، ایسے دُعا کریں کہ سلامتی اِسی پر منحصر ہے، اور واقعی ہے بھی اِسی پر!

میری دعا

قادر اور مقدس خُدا، تیری بڑائی کو جاننا میرے دماغ سے بالا تر ہے لیکن تیرا فضل روزانہ نئے طریقےسے میری زندگی کو چھُوٹا ہے۔ جب میری دعائیہ زندگی میں جذبہ نہ ہو تو مجھے معاف کر دینا۔ مجھے معاف کر دنیا کیونکہ میری دعائیں صرف غلطی پر مرکوز تھیں۔ اے خُدا، میری رُوح میں ایک آگ لگانے کے لیے اپنے رُوح کو استعمال کر تاکہ میں تجھ میں اور تیری حضوری میں اطمینان پاؤں۔ یسُوع مسیح کے نام اور اور رُوح القُدس کے وسیلہ سے مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال