آج کی آیت پر خیالات

خُدا اپنا اِنصاف کرتے ہوئے دیر لگاتا ہے جو انصاف میں اُس کے لوگوں کی سزا طلب کرتا ہو۔ "شفقت میں غنی اور غضب میں دھیما" یہ وہ پہرہ ہے جو خُدا کو بیان کرنے کے لیے پُرانے عہد نامے میں لگاتار دہرایا گیا ہے۔ خُدا اپنے لوگوں کے ساتھ شفیق ہونے اور اُن کو برکت دینا چاہتا ہے۔ وہ ہماری توبہ اور ہمارے واپس آنے کےلیے وقت کو بڑھاتا ہے۔ یسُوع میں، خُدا نے یہاں تک کہ اپنا بیٹا ہمیں بخش دیا تاکہ وہ ہمارے گناہوں کے لیے کفارہ کی قربانی بنے۔ آئیں خُدا کے دِل کی آواز سُنیں، اور اپنی زندگیوں اور دِلوں کو خُدا کی طرف لگا کر اُس کا جواب دیں جو ہمارا انتظار کرتا ہے۔

میری دعا

قادرِ مطلق اور ابّا باپ، میں تیری محبّت اور تیری رحمت کے لیے کیسے تیرا شُکر ادا کر سکتا ہوں جو تُو میرے گناہوں کے لیے نے اپنے بیٹے کی قُربانی میں ظاہر کِیا۔ براہِ کرم مُجھے اُن وقتوں کے لیے مُعاف کر دے جب میں نے اپنے رہن سہن میں جان بُوجھ کر اور پُورے دِل سے تیرے فضل کے لیے تیری تعریف نہیں کی۔ براہِ کرم مُجھے اپنے رُوح کے وسیلہ سے کامِل بنا جیسا کہ تُو نے اپنے فضل سے مُجھے مُعاف اور پاک کر دیا۔ یسُوع کے نام سے۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال