آج کی آیت پر خیالات

جب ہم صلیب کے بارے میں سوچتے ہیں، اِس کے ساتھ دو الفاظ کبھی بھی منسلک نہ کریں وہ الفاظ ہیں " المناک حادثہ"۔ پطرس واضح کرتا ہے کہ صلیب پر دو طاقتور ندیاں اکٹھی بہہ رہی تھی۔ بد کا اپنا ایک طریقہ تھا جس نے خُدا کے بیٹے کو مصلوب کروایا۔ خُدا کا اپنا منصوبہ تھا کہ اُس نے مصلوب ہونے کو واقع ہونے دیا تاکہ ہم نجات پائیں۔ صلیب حادثہ نہیں تھی۔ ہماری حتمی شکست کی وجہ سے یہ اراداہ کیا گیا، خُدا نے ہمیں فتح اور نجات بخشی۔ بُرائی اور اچھائی کا تصادم ہُوا۔ حقیقی طور پر صلیب اِس کا آخری جواب نہیں تھی؛ بلکہ خالی قبر اور خُداوند کا دوبارہ جی اُٹھنا آخری جواب تھا۔ ہم اِس فضل کے حاصل کرنے والے فاتح تھے، جو کہ ایک اذیت بھری قیمت ادا کر کے حاصل کی گئی، جس کا انتظام عظیم تر مدعی کی طرف سے بہت ہی ظالمانہ انداز میں کیا گیا، اور جس کو یسُوع نے قبر پر فتح پا کر محفوظ بنایا۔

میری دعا

پاک خُدا، تیرا شُکر ہو کہ تیرے پاس ایک منصوبہ تھا جو کہ یہ ثابت کرتا کہ میرے گناہ معاف کیے جا سکتے ہیں اور تیرے ساتھ میرا مستقبل محفوظ ہے۔ تیرے شُکر ہو کہ تُو نے اُس منصوبہ کو پُورا کرنے کےلیے قیمت ادا کی ہے۔ دوزخ کی تکلیف اور بُرے لوگوں کے کام پر فتح پانے کےلیے تیرا شُکر ہو۔ جو تُو ہے اور جو کُچھ تُو نے میرے لیے کیا ہے اُس کے لیے میں تُجھ سے بہت پیار کرتا ہوں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال