آج کی آیت پر خیالات

ہمارے مُنہ خوراک، تحقیر دین، یا پھر گپ شپ سے بھرے جا سکتے ہیں۔ یا۔۔یا پھر ہم یہ انتخاب کر سکتے ہیں کہ ہمارے مُنہ خُدا کی حمد اور اُس کے پیار بھرے فضل سے بھرے جا سکیں۔ ہم بہت سے چیزوں کے بارے بات کر سکتےہیں اور بہت سے لوگوں سے بہت سے مضوعات پر بات کر سکتے ہیں۔ یا۔۔۔۔۔۔پھر ہم پورے دن میں اپنے آسمانی باپ کی عظمت، قدرت اور شان بیان کر سکتےہیں۔ ہم اپنے مُنہ سے خُدا کی حمد کا انتخاب کیوں نہیں کرتے اور اُس کو اُس کی عظمت کے بارے کیوں نہیں بتاتے اور آج کی سرگرمیوں میں دُوسروں کو اُس کے فضل کے بارے کیوں نہیں جاننے دیتے؟

میری دعا

مُقدس اور شاندار خُدا، تُو تمام مخلوقات اور تمام فضل کا خُدا ہے ۔ جو مہربانی تُو نے یسُوع میں میرے ساتھ بانٹی ہے میں اُس کے لیے تیرا شُکر ادا کرتا ہوں۔ موت پر تیری فتح کے لیے تیرا شُکر ہو جب تُو نے اُسے مُردوں میں سے جَلایا۔ تیرے صبر کے لیے تیرا شُکر ہو کیونکہ بعض اوقات میں نے ٹھوکر کھائی لیکن ہمیشہ میری یہی خواہش تھی کہ میں کامل طور پر تیرا جلال ظاہر کروں۔ اے خُداوند، براہِ کرم میری مدد فرما،تاکہ میں کھلے طور پر دعویٰ کروں اور اپنا پیار دکھاؤں اور تمام دن تیری تعریف کروں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال