آج کی آیت پر خیالات

اتنا خوفناک کہ جتنی صلیب تھی، یہ یسُوع کی کہانی کا آخری باب نہیں تھا۔ یسُوع مُؤا اور پھر جی اُٹھا۔ ہم یسُوع کے جی اُٹھنے کی وجہ سے دو چیزوں پر ایمان رکھ سکتے ہیں :1) کہ یسُوع شاندار فتح کے ساتھ اُن کے لیے واپس آئے گا جو اُس پر ایمان رکھتے ہیں، اور 2) کہ جب یسُوع واپس آئے گا ہم اُن کے ساتھ ہونگے جن سے ہمیں پیار ہے اور جو مسِیح میں سو گئے ہیں۔

میری دعا

پاک اور قادرِ مطلق باپ، یسُوع کو مَردوں میں سے اُٹھانے اور مجھے اپنے ساتھ ابدی زندگی بخشنے کےلیے تیرا شُکر ہو، اور اُن کے ساتھ جن سے میں پیار کرتا ہوں جو پہلے ہی اِس دنیا سے موت کی دنیا میں چلے گئے ہیں۔ میں اُس دن کے انتظار میں ہوں جب یسُوع جلال کے ساتھ،آسمانی فرشتوں کے ساتھ واپس آئے گا،اور موت پر ہمیشہ کے لیے فتح پائے گا۔ یسُوع کے نام میں تیرا شُکر ہو۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال