آج کی آیت پر خیالات

خُدا کی محبت، اُس کی حضوری، اور اُس کی نزدیکی کو جاننا ہماری راہنمائی کر سکتا ہے کہ ہم اُس کی کیسے خدمت کر سکتے ہیں اور اُس کے ساتھ کیسے اپنا رشتہ مضبوط کر سکتے ہیں۔ جبکہ ہم خُدا سے بہت سی وجوہات کی بنا پر پیار کرتے ہیں، ہم آج کے دن اُس کے ساتھ اپنے پیار کا اظہار کر نا چاہتے ہیں خاص طور پر اُس کی ذاتی فکر کے لیے جو وہ ہمارے لیے رکھتا ہے۔ دنیا میں اہم لوگ اُن لوگوں کو وقت دینا پسند نہیں کرتے جو اُن سے ‘‘کم تر ’’ہیں ہمیں اُس خُدا کی برکت سے نوازا گیا ہے جس کا کوئی ثانی نہیں جو کہ ہر ایک کا رونا سنتا ہے، ہمارے اپنی دور کی آواز کو پہچانتا ہے، اور اپنے کانوں کو اُن کی طرف لگاتا ہے جو مدھم آواز سے مانگتے ہیں۔ ہاں! میں اُسے بلاؤں گا، اُس کی حمد کروں گا، اُس کا شکر ادا کروں گا، اُس کا اقرار کروں گا، اور جب تک میں زندہ وہوں اُس سے بات کروں گا!

میری دعا

اے باپ، تُو میرے سَرکے ہر اور میرے دل کے ہر خیال کو جانتا ہے۔ میری دعائیں سننے کے لیے تیرا شکر ہو۔ اُن میں سے بہت سی دعاؤں کا جواب دینے کے لیے شکریہ جو میں نے تجھ سے مانگی۔ مجھے اُن دعاؤں کے لیے صبر عطا فرما جن کا تُو نے جواب نہیں دیا یا پھر اُن کا وہ نتیجہ نہیں ملا جن کے لیے میں نے درخواست کی تھی۔ میں ایمان اور بھروسہ ہے کہ تُو میرے لیے موجود ہے اور میری اچھائی کے لیے کام کر رہا ہے جب میں نہیں دیکھتا۔ میرا ایمان ہے کہ تُو اپنی بڑھائی اور میرے بہترین فائدے کے لیے ہر وقت جواب دیتا ہے۔ لیکن براہ کرم، پیارے باپ، میرے ایمان کو مضبوط بنا تاکہ میں اپنے بھروسے اور تجھ میں ایمان سے باہر زندگی بسر نہ کروں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال

Important Announcement! Soon posting comments below will be done using Disqus (not facebook). — Learn More About This Change