آج کی آیت پر خیالات

آپ کی زندگی کے پیچھے کیا قوت ہے؟ ایک واضح طریقہ یہ ہے کہ یسُوع کے پاس آئیں اور اُس کو کہیں کہ وہ آپ کو ٹٹولے اور اُس تمام چیزوں کو نکال دے جو کہ رُوحانی طورپر غیر صحت بخش، اور ناپاک ہیں۔ اپنے آپ کو اُس کے نُور کی جانچ پڑتال کےلیے کھولنا، اُس کی سچائی کے نُور کے لیے، ہمیں آزادی کا غیر معمولی احساس دیتا ہے۔ ہمیں کُچھ بھی چھِپانے کی ضرورت نہیں ہے۔ خُدا ہم میں اور ہمارے وسیلہ حقیقی طور پر غیر معمولی کام کر سکتا ہے اور کیونکہ یہاں کوئی مسخ شدہ محرکات نہیں ہیں۔

میری دعا

اے خُدا اپنے بیٹے کے وسیلہ سے اپنا نُور میرے دِل میں چمکانے کے لیے تیرا شُکر ہو، جو کہ دُنیا کا نُور ہے۔ براہِ کرم نرمی سے میری کمزوری، میری گناہ گاری، میرے دوغلہ پن، اور میرے دھوکہ دہی کے پہلو مجھ پر اجاگر کر۔ میں تیرے آگے اور تیرے لیے خالص طور پر جینا چاہتا ہوں۔ میں یسُوع کے نام میں عاجزی سے درخواست کرتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

Verse of the Day Wall Art

اظہارِ خیال