جنوري 2021 Archives

31. 01 2021 - زبُور 84 آیت نمبر 11

کِیُونکہ خُداوند خُدا آفتاب اور سِپر ہے۔ خُداوند فضل اور جلال بخشے گا۔ وہ راست رَو سے کوئی نعمت باز نہ رکھّے گا۔

30. 01 2021 - اِمثال 19 باب 21 آیت

آدِمی کے دِل میں بہُت منصُوبے ہیں لیکِن صِرف خُداوند کا اِرادہ ہی قائم رہے گا۔

29. 01 2021 - زبُور 22 آیت نمبر 5

اُنہوں نے تُجھ سے فریاد کی اور رہائی پائی۔ اُنہوں نے تُجھ پر توکّل کِیا اور شرمِندہ نہ ہُوئے۔

28. 01 2021 - زبُور 1 آیت نمبر 4

شرِیر اَیسے نہیں بلکہ وہ بھوسے کی مانِند ہیں جِسے ہوا اُڑا لے جاتی ہے۔

27. 01 2021 - زبُور 1 آیت نمبر 3

وہ اُس درخت کی مانِند ہوگا جو پانی کی ندیوں کے پاس لگایا گیا ہے۔ جو اپنے وقت پر پھلتا اور جِس کا پتّا بھی نہیں مُرجھاتا۔ سو جو کُچھ وہ کرے باروَر ہوگا۔

26. 01 2021 - زبُور 1 آیت نمبر 2

بلکہ خُداوند کی شرِیعت میں اُس کی خُوشنُودی ہے اور اُسی کی شرِیعت پر دِن رات اُس کا دھیان رہتا ہے۔

25. 01 2021 - زبُور 1 آیت نمبر 1

مُبارک ہے وہ آدمی جو شرِیروں کی صلاح پر نہیں چلتا اور خطاکاروں کی راہ میں کھڑا نہیں ہوتا اور ٹھٹھّابازوں کی مجلِس میں نہیں بَیٹھتا۔

24. 01 2021 - زبُور 29 آیت نمبر 2

خُداوند کی اَیسی تمجید کرو جو اُس کے نام کے شایاں ہے۔ پاک آرائش کے ساتھ خُداوند کو سِجدہ کرو۔

23. 01 2021 - دُوسرا کرنتھیوں 12 باب 9 آیت

مگر اُس نے مُجھ سے کہا کہ میرا فضل تیرے لیے کافی ہے کِیُونکہ میری قُدرت کمزوری میں پُوری ہوتی ہے۔ پَس میَں بڑی خُوشی سے اپنی کمزوری پر فخر کرُوں گا تاکہ مسِیح کی قُدرت مُجھ پر چھائی رہے۔

22. 01 2021 - رومیوں 5 باب 9 تا 10 آیت

پَس جب ہم اُس کے خُون کے باعِث اَب راستباز ٹھہرے تو اُس کے وسیِلہ سے غضب اِلہیٰ سے ضرُور ہی بچیں گے۔ کِیُونکہ جب باوجُود دُشمن ہونے کے خُدا سے اُس کے بَیٹے کی مَوت کے وسِیلہ سے ہمارا میل ہو گیا تو میل ہونے کے بعد تو ہم اُس کی زِندگی کے سبب سے ضرُور ہی بچیں گے۔

21. 01 2021 - رومیوں 5 باب 8 آیت

لیکِن خُدا اپنی محبّت کی خُوبی ہم پر یُوں ظاہِر کرتا ہے کہ جب ہم گُنہگار ہی تھے تو مسِیح ہماری خاطِر مُؤا۔

20. 01 2021 - رومیوں 5 باب 6 تا 7 آیت

کِیُونکہ جب ہم کمزور ہی تھے تو عَین وقت پر مسِیح بے دیِنوں کی خاطِر مُئوا۔ کِسی راستباز کی خاطِر بھی مُشکل سے کوئی اپنی جان دے گا مگر شاید کِسی نیک آدِمی کے لیے کوئی اپنی جان تک دے دینے کی جُرأت کرے۔

19. 01 2021 - رومیوں 5 باب 5 آیت

اور اُمِید سے شرمِندگی حاصِل نہِیں ہوتی کِیُونکہ رُوحُ القُدس جو ہم کو بخشا گیا ہے اُس کے وسیلہ سے خُدا کی محبّت ہمارے دِلوں میں ڈالی گئی ہے۔

18. 01 2021 - رومیوں 5 باب 3 تا 4 آیت

اور صِرف یہِی نہِیں بلکہ مُصیبتوں میں بھی فَخر کریں یہ جان کر کہ مُصِیبت سے صبر پَیدا ہوتا ہے۔ اور صبر سے پُختگی اور پُختگی سے اُمید پَیدا ہوتی ہے۔

17. 01 2021 - رومیوں 5 باب 1 تا 2 آیت

پَس جب ہم اِیمان سے راستباز ٹھہرے تو خُدا کے ساتھ اپنے خُداوند یسُوع مسِیح کے وسِیلہ سے صُلح رکھیں۔ جِس کے اِیمان کے سبب سے اُس فضل تک ہماری رسائی بھی ہُوئی جِس پر قائم ہیں اور خُدا کے جلال کی اُمید پر فخر کریں۔

16. 01 2021 - امثال 10 باب 11 آیت

صادِق کا مُنہ حیات کا چشمہ ہے لیکِن شرِیروں کے مُنہ کو ظُلم ڈھانکتا ہے۔

15. 01 2021 - زبُور 100 آیت 5

کِیُونکہ خُدا بھلا ہے۔ اُس کی شفقت ابدی ہے اور اُس کی وفاداری پُشت در پُشت رہتی ہے۔

14. 01 2021 - زبُور 100 آیت 4

شُکرگزاری کرتے ہُوئے اُس کے پھاٹکوں میں اور حمد کرتے ہُوئے اُس کی بارگاہوں میں داخِل ہو۔ اُس کا شُکر کرو اور اُس کے نام کو مُبارک کہو۔

13. 01 2021 - زبُور 100 آیت 3

جان رکھّو کہ خُداوند ہی خُدا ہے۔ اُسی نے ہم کو بنایا اور ہم اُسی کے ہیں۔ ہم اُس کے لوگ اور اُس کی چراہ گاہ کی بھیڑیں ہیں۔

12. 01 2021 - زبُور 100 آیت 2

خُوشی سے خُداوند کی عِبادت کرو۔ گاتے ہُوئے اُس کے حضُور حاضِر ہو۔

11. 01 2021 - زبُور 100 آیت 1

اَے اہلِ زمِین! سب خُداوند کے حضُور خُوشی کا نعرہ مارو۔

10. 01 2021 - اِمثال 16 باب 9 آیت

آدِمی کا دِل اپنی راہ ٹھہراتا ہے پر خُداوند اُس کے قدموں کی راہُنمائی کرتا ہے۔

9. 01 2021 - یعسیاہ 2 باب 22 آیت

پَس تُم اِنسان سے جِس کا دَم اُس کے نتھنوں میں ہے باز رہو کِیُونکہ اُس کی کیا قدر ہے؟

8. 01 2021 - نوحہ 3 باب 25 آیت

خُداوند اُن پر مہربان ہے جو اُس کے مُنتظِر ہیں۔ اُس جان پر جو اُس کی طالِب ہے۔

7. 01 2021 - نوحہ 3 باب 22 تا 23 آیت

یہ خُداوند کی شفقت ہے کہ ہم فنا نہیں ہُوئے کِیُونکہ اُس کی رحمت لازوال ہے۔ وہ ہر صُبح تازہ ہے۔ تیری وفاداری عظِیم ہے۔

6. 01 2021 - زبُور 104 آیت نمبر 33 اور 34

میَں عُمر بھَر خُداوند کی تعریف گاؤں گا۔ جب تک میرا وجُود ہے میَں اپنے خُدا کی مدح سَرائی کرُوں گا۔ میرا دِھیان اُسے پسند آئے۔ میَں خُداوند میں شادمان رہُوں گا۔

5. 01 2021 - یعسیاہ 26 باب 9 آیت

رات کو میری جان تیری مُشتاق ہے۔ ہاں میری رُوح تیری جُستجُو میں کوشاں رہے گی کِیُونکہ جب تیری عدالت زِمین پر جاری ہے تو دُنیا کے باشِندے صداقت سِیکھتے ہیں۔

4. 01 2021 - اِفسیوں 4 باب 24 آیت

اور نئی اِنسانیت کو پہنو جو خُدا کے مُطابِق سَچّائی کی راستبازی اور پاکِیزگی میں پَیدا کی گئی ہے۔

3. 01 2021 - اِفسیوں 4 باب 23 آیت

اور اپنی عقل کی رُوحانی حالت میں نئے بنتے جاؤ۔

2. 01 2021 - اِفسیوں 4 باب 22 آیت

کہ تُم اپنے اگلے چال چلن کی اُس پُرانی اِنسانِیت کو اُتار ڈالو جو فریب کی شہوتوں کے سبب سے خراب ہوتی جاتی ہے۔

1. 01 2021 - اِمثال 21 باب 30 آیت

کوئی حِکمت فہم کوئی مشورت نہیں جو خُداوند کے مُقابِل ٹھہر سکے۔