آج کی آیت پر خیالات

اگر ہم تب زندہ ہوتے جب یسُوع ناصرت کہ قریب بڑھئی کی طرح کام کرتا تھا اور گلیل کے دریا کے پاس چلتا پھرتا تھا، تو ہو سکتا ہے کہ ہم یہ کہتے "وہ دیکھو خُدا" اور درست ہوتے۔ یسُوع کی شاندار حقیت یہ ہے کہ وہ ہمارے درمیان خُدا تھا۔ متی اُس کو عمانوایل کہتا ہے،" خُداہمارے ساتھ" کُلسیوں ایک باب میں پولوس یسُوع کو بیان کرنے کے لیے تمام تر شاندار چیزوں کی عکاسی کرتا ہے جو کہ تمام چیزوں پر یسُوع کی فضلیت کو ظاہر کرتی ہیں۔ وہ انسانی چہرے کے ساتھ خُدا تھا۔ وہ حکمران تھا، شاندار، جو کہ مخلُوقات پر حکومت کرتا ہے۔ وہ ہمارا بچانے والا اور ہمارا کفارہ بھی ہے۔

میری دعا

قادرِمطلق خُدا، تُو کیوں ہمیں اتنا پیار کرتا ہے کہ میں اُس کا اندازہ بھی نہیں کر سکتا۔ ہم نے تمہیں رد کیا، تُجھے چھوڑ دیا، تُجھے نظر انداز کر دیا، آپ کو کفر بکا، اور تُجھے اپنی زندگی کے علاقے میں بسایا۔ لیکن پھر بھی، تُو ہماری فریادیں سُننے اور ہمیں بچانے کے لیے موجود ہے۔ اے باپ، مُجھے معاف کردے کہ تعظیم تیری زیادہ نہیں کرتا۔ مُجھے معاف کر دے کہ میں نے یسُوع کی عظمت اور سراسر خشوع کو نہیں پہچانا جس کی وجہ سے اُس کو کفارہ ادا کرنا پڑا۔ لیکن اے باپ، تیرا شُکر ہو! تیرا شُکر ہو کہ تُو صابر، قربانی دینے والا اور تکلیف میں انتظار کرتے والا رہا۔ یسُوع کے نام میں، تیرا شُکر ہو۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال