آج کی آیت پر خیالات

کرنتھیوں 6 باب اُس کی 19 اور 20 آیت میں، پولوس ہمیں بتاتا ہے کہ ہمارے بدن ہمارے اپنے نہیں ہیں،لیکن وہ ہمیں ایک قیمت ادا کر کے حاصل ہوئے ہیں۔ ایک بار پھر باب نمبر 7 میں، وہ ہم سب کو یاد دلاتا ہے کہ جب ہماری شادی ہو جاتی ہے، تو ہمارا بدن ہمارا نہیں رہتا، وہ ہمارے ساتھ کا ہو جاتا ہے۔ ہم اپنے بدن کو بھلائی، خوشی اور اپنے شادی کے ساتھی کو تسکین دینے کےلیے استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ ہمارے شادی شُدہ رشتے کےلیے ضروری ہے اور خُدا کی خوشنودی کا سبب ہے۔

میری دعا

پاک اور پیار کرنے والے خُدا، ابّا باپ، براہِ کرم مجھے معاف کر جب میں اپنے بدن کو اتنا گھٹیا بنا لوں کہ اُس کو تیرے تحفہ کے طور پر استعمال نہ کروں۔ خواہ وہ شادی شُدہ ہو یا کہ غیر شادی شُدہ، میں اپنے جسم کو ایسے استعمال کرنا چاہتا ہوں کہ وہ پاک ہو اور تیری خُوشنودی کا سبب بنے(اور زوج کے لیے)۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال