آج کی آیت پر خیالات

خُدا کے جو بھی نام بائبل میں موجود ہیں، یہ میرا پسندیدہ ہے: ‘‘وہ جو بڑے بڑے کام کرتا ہے’’ ہمارا خُدا وہی خُدا ہے جس نے سرخ سمندر کو دو حصوں میں تقسیم کیا اور ۵۰۰۰ لوگوں کو سبز پہارڑی علاقے میں صرف دو روٹیوں کے ساتھ کھانا کھلایا۔ خُدا وہ کام کرتا ہے جو ہمارے تصور سے باہر ہوتاہے اور ہم مانگتے بھی نہیں ہیں! بدقسمتی سے ہم نے کبھی بھی اپنی غیر موثر خوابوں اور گہری دعاؤں سے خُدا کو چیلنج نہیں کیا۔ آئیں ہم خُدا کے لیے بڑے خواب دیکھیں۔ پھر اُس سواری کے لیے تیار ہو جائیں جو ہم نے کبھی تصور بھی نہیں کی!

میری دعا

قادر اور بے بیان خُدا، ہمارے دن میں وہ کر جو تُو ماضی کے دنوں میں کرتا آیا ہے۔ مجھے بھروسہ کرنے کے لیے ایمان عطا فرما اور ہمیں یہ سوچنے پر مجبور کر دے کہ ہماری سوچ کتنی چھوٹی تھی۔ ہمیں وہ بصیرت عطا فرما کہ ہم تیرے منصوبوں کو دیکھ پاؤں اور یہ یقین کر پاؤں کہ تو عظیم کام کرتا ہے۔ ہم یہ اپنے لیے یا اپنی ساکھ کے لیے نہیں کہتے، بلکہ تیری عظمت کے لیے اور دنیا کی نجات کے لیے۔ یسُوع کے نام میں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال