آج کی آیت پر خیالات

کھربوں ستاروں کی کائنات میں، خُدا کی طاقت کے بارے خیال کرو جس نے اُنہیں بنایا اور اُن سب کے ناموں کو جانتا ہے۔ اُن تمام چیزوں کے بارے میں سوچو جو ہم نہیں جانتے۔ اُس کے بارے میں سوچو جو اُس نے دیکھا اور جو کسی بھی تاریخی کتاب میں موجود نہیں ہے۔ اُس کے بارے میں سوچو جو اُس نے کیا اور کر سکتا ہے۔ اس سے بڑھ کر وہ ہمیں دعوت دیتا ہے کہ ہم اُس سے اپنے دل کی چیزوں کے بارے میں بات کریں اور تم اس کے فضل کی قیمت کو اور ہمارے ذہنوں کے محدود علم جان سکو۔

میری دعا

قادر مطلق خُدا، بہت سی ایسی اشیا ہیں جن کو میں غلط انداز میں نظر انداز کر رہا ہوں۔ میری دنیا میں بہت سی ایسی چیزیں ہیں جن کے ساتھ میں نہیں چلتا۔ تیرے بارے بہت سی ایسی اشیا ہیں جو میں جاننا چاہتا ہوں لیکن جو میں سمجھ نہیں پا رہا۔ براہ کرم، پیارے باپ، مجھے اپنا زیادہ علم دے: میری مدد کر کہ میں تیرے بارے جان پاؤںتاکہ میں تجھے ذاتی طور پر اور جان سکوں۔ تو مجھے سے پَرے ہے، چنانچہ جب تُو اپنا آپ مجھے پر ظاہر کرے تو میری ساتھ نرمی سے پیش آنا۔ میں جنت میں تجھے آمنے سامنے دیکھنے کے لیے قدم مار رہا ہوں، ناقابلِ تلاش اور قادر مطلق خُدا، میرے ابّا باپ۔ یسُوع کے نام میں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال