آج کی آیت پر خیالات

"جیسے خُدا نے دُنیا سے محبّت رکھی۔۔۔۔۔" "باپ، جس سے زمین کا ہر خاندان نامزد ہے۔۔۔۔" خُدا صِرف اسرائیل کا خُدا نہیں ہے۔ خُداوند خُدا، جو آسمان و زمین کا مالک ہے، وہ قوموں کا خُدا ہے اور ایک دن، " خُدا باپ کے جلال کے لیے ہرگھٹنہ جھکے گا اور ہر زبان اِقرار کرے گی۔۔۔۔۔ کہ یسُوع مسِیح خُداوند ہے"۔

میری دعا

عظیم نجات دہندہ اور قوموں کے باپ، میں حلیمی کے ساتھ تیرے حضور آتا اور اُس سب کے لیے اپنی شکرگزاری اور حمد پیش کرتا ہُوں جو تُو نے میرے، اور اپنے لوگوں لیے کِیا ہے۔ براہِ کرم تُجھے اور میری روز مرہ زندگی میں تیری حضوری کو جاننے کا موقع بخش۔ پیارے باپ، جب میں تیرے نام کی بڑھوتی اور تیرے فضل کے لیے مناسب مقام پر نہ ہوں تو مُجھے مُعاف کر دے۔ مُجھے گناہوں سے رہائی بخشنے کےلیے تیرا شُکرہو جس نے مُجھے ایک دفعہ اُلجھا دِیا تھا۔ کسی بَد کے فریبی جھوٹوں سے میرے دِل کی حفاظت اور بچاؤ کر۔ یسُوع کے نام سے مانگتا ہُوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال

Important Announcement! Soon posting comments below will be done using Disqus (not facebook). — Learn More About This Change