آج کی آیت پر خیالات

زندگی میں بُرا وقت بھی آتا ہے۔ شیطان اس بُرے وقت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ہمارے اپنے گناہ اور ان کے نتائج اِس میں کردارادا کرتے ہیں۔ خدا کے خلاف بغاوت اور ہماری محبت میں روحانی کمزوری ہماری زندگی میں تکلیف دہ چیزیں لاتی ہے۔ بعض اوقات، خدا ہمیں تنبیہ کرتا اور جگاتا ہے یا ہماری زندگی میں گناہ والے مسائل کو درست کرتاہے۔ لیکن ان تمام چیزوں میں ہمارے پاس شاندار وعدے موجود ہیں: اگر ہم خدا سے محبت رکھتے اور اس کی عظمت کی آواز پر کان لگاتے ہیں، تو ہمارا آسمانی باپ تمام چیزوں کو ہماری زندگی میں بہتر بنا دیتا ہے۔

میری دعا

اے خدا میں تیری حمد کرتا ہوں کہ تیرے وعدوں کی وجہ سے میری زندگی میں اچھی اور بُری دونوں چیزیں بہتر ہو رہی ہیں۔ اے خدا میں تجھ سے مانگتا ہوں کہ تو مجھے تکلیف دہ اور بُرے وقتوں میں بھی ان وعدوں پر یقین کرنا سکھا۔ اے خدا میں تجھ سے صبر مانگتا ہوں، کہ میں پھانسی کے وقت بھی اپنے اعتقاد پر قائم رہ سکوں۔ پیارے خداوند میں تیرے وعدوں پر یقین رکھتا ہوں اور میں اس وقت کا انتظار کر رہا ہوں کہ تو آخر کار مجھ سے کیا کام لے گا۔ یسوع کے قادر نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال