فروري 2021 Archives

28. 02 2021 - پہلا یوحّنا 4 باب 4 آیت

اَے بچّو! تُم خُدا سے ہو اور اُن پر غالب آ گئے ہو کِیُونکہ جو تُم میں ہے وہ اُس سے بڑا ہے جو دُنیا میں ہے۔

27. 02 2021 - یعسیاہ 41 باب 13 آیت6

کِیُونکہ میَں خُداوند تیرا خُدا تیرا دہنا ہاتھ پکڑ کر کہُوں گا مت ڈر۔ میَں تیری مدد کرُوں گا۔

26. 02 2021 - یعسیاہ 41 باب 10 تا 11 آیت

تُو مت ڈَر کِیُونکہ میَں تیرے ساتھ ہُوں۔ ہِراساں نہ ہو کِیُونکہ میَں تیرا خُدا ہُوں میَں تُجھے زور بخشُوں گا۔ میَں یقیناً تیری مدد کرُوں گا اور میَں اپنی صداقت کے دہنے ہاتھ سے تُجھے سنبھالُوں گا۔ دیکھ وہ سب جو تُجھ پر غَضب ناک ہیں پشیمان اور رُسوا ہوں گے وہ جو تُجھ سے جھگڑتے ہیں ناچِیز ہو جائیں گے اور ہلاک ہوں گے۔

25. 02 2021 - گِنتی 6 باب 24 تا 26 آیت

خُداوند تُجھے برکت دے اور تُجھے محفُوظ رکھّے۔ خُداوند اپنا چِہرہ تُجھ پر جلوہ گر فرمائے اور تُجھ پر مہربان رہے۔ خُداوند اپنا چہرہ تیری طرف مُتوجِہ کرے اور تُجھے سلامتی بخشے۔

24. 02 2021 - زبُور 138 آیت نمبر 8

خُداوند میرے لیے سب کُچھ کرے گا۔ اَے خُداوند! تیری شفقت ابدی ہے۔ اپنی دست کاری کو ترک نہ کر۔

23. 02 2021 - خروج 15 باب 6 آیت

اے خُداوند! تیرا دہنا ہاتھ قُدرت کے سبب سے جلالی ہے۔ اَے خُداوند! تیرا دہنا ہاتھ دُشمن کو چکنا چُور کر دیتا ہے۔

22. 02 2021 - عِبرانیوں 10 باب 24 تا 25 آیت

اور محبّت نیک کاموں کی ترغیب دینے کےلیے ایک دُوسرے کا لِحاظ رکھّیں۔ اور ایک دُوسرے کے ساتھ جمع ہونے سے باز آئیں جَیسا بعض لوگوں کا دستُور ہے بلکہ ایک دُوسرے کو نصیِحت کریں اور جِس قدر اُس دِن کو نزدِیک ہوتے ہُوئے دیکھتے ہو اُسی قدر زِیادہ کِیا کرو۔

21. 02 2021 - یعسیاہ 30 باب 18 آیت

تَو بھی خُداوند تُم پر مہربانی کرنے کےلیے اِنتظار کرے گا اور تُم پر رحم کرنے کے لیے بُلند ہو گا کِیُونکہ خُداوند عادِل خُدا ہے۔ مُبارک ہیں وہ سب جواُس کا اِنتظار کرتے ہیں۔

20. 02 2021 - امثال 18 باب 24 آیت

جو بہتوں سے دَوستی کرتا ہے اپنی بربادی کے لیے کرتا ہے پر اَیسا دَوست بھی ہے جو بھائی سے زِیادہ مُحبّت رکھتا ہے۔

19. 02 2021 - حِزقی ایل 36 باب 23 آیت

میَں اپنے بزُرگ نام کی جو قَوموں کے درمِیان ناپاک کِیا گیا جِس کو تُم نے اُن کے درمِیان ناپاک کِیا تھا تقدِیس کرُوں گا اور جب اُن کی آنکھوں کے سامنے تُم سے میری تقدِیس ہوگی تب وہ قَومیں جانیں گی کہ میَں خُداوند ہُوں خُداوند خُدا فرماتا ہے۔

18. 02 2021 - گلتّیوں 6 باب 9 آیت

ہم نیک کام کرنے میں ہمت نہ ہاریں کِیُونکہ اگر بے دِل نہ ہُوں گے تو عَین وقت پر کاٹیں گے۔

17. 02 2021 - یعسیاہ 54 باب 5 آیت

کِیُونکہ تیرا خالِق تیرا شَوہر ہے۔ اُس کا نام ربُّ الافواج ہے اور تیرا فدیہ دینے والا اِسرائیل کا قُدُوس ہے۔ وہ تمام رُویِ زمین کا خُدا کہلائے گا۔

16. 02 2021 - گلتّیوں 5 باب 6 آیت

اور مسِیح یسُوع میں نہ تو ختنہ کُچھ کام کا ہے نہ نامختونی مگر اِیمان جو محبّت کی راہ سے اثر کرتا ہے۔

15. 02 2021 - پہلا یوحّنا 4 باب 21 آیت

اور ہم کو اُس کی طرف سے یہ حُکم مِلا ہے کہ جو کوئی خُدا سے محبّت رکھتا ہے وہ اپنے بھائی سے بھی محبّت رکھّے۔

14. 02 2021 - فلِپّیوں 1 باب 3 آیت

میَں جب کبھی تُمہیں یاد کرتا ہُوں تو اپنے خُدا کا شُکر بجا لاتا ہُوں۔

13. 02 2021 - پہلا یوحنّا 4 باب 20 آیت

اگر کوئی کہے کہ میَں خُدا سے محبّت رکھتا ہُوں اور وہ اپنے بھائی سے عَداوت رکھّے تو جُھوٹا ہے کِیُونکہ جو اپنے بھائی سے جِسے اُس نے دیکھا ہے محبّت نہِیں رکھتا وہ خُدا سے بھی جِسے اُس نے نہِیں دیکھا محبّت نہِیں رکھ سکتا۔

12. 02 2021 - پہلا یوحنّا 4 باب 10 آیت

ہم اِس لیے محبّت رکھتے ہیں کہ پہلے اُس نے ہم سے محبّت رکھّی۔

11. 02 2021 - پہلا یوحّنا 4 باب 18 آیت

محبّت میں خَوف نہِیں ہوتا بلکہ محبّت خَوف کو دُور کردیتی ہے کِیُونکہ خَوف سے عذاب ہوتا ہے اور کوئی خَوف کرنے والا محبّت میں کامِل نہِیں ہُؤا۔

10. 02 2021 - پہلا یوحنا 4 باب 17 آیت

اِسی سبب سے محبّت ہم میں کامِل ہو گئی ہے تاکہ ہمیں عدالت کے دن دلیری ہو کِیُونکہ جَیسا وہ ہے وَیسے ہی دُنیا میں ہم بھی ہیں۔

9. 02 2021 - پہلا یوحنا 4 باب 16 آیت

جو محبّت خُدا کو ہم سے ہے اُس کو ہم جان گئے اور ہمیں اُس کا یقین ہے۔ خُدا محبّت ہے اور جو محبّت میں قائِم رہتا ہے وہ خُدا میں قائِم رہتا ہے اور خُدا اُس میں قائِم رہتا ہے۔

8. 02 2021 - پہلا یوحنّا 4 باب 15 آیت

جو کوئی اِقرار کرتا ہے کہ یسُوع خُدا کا بَیٹا ہے خُدا اُس میں رہتا ہے اور وہ خُدا میں۔

7. 02 2021 - پہلا یوحنا 4 باب 13 آیت

چُونکہ اُس نے اپنے رُوح میں سے ہمیں دِیا ہے اِس سے ہم جانتے ہیں کہ ہم اُس میں قائِم رہتے ہیں اور وہ ہم میں۔

6. 02 2021 - پہلا یوحنّا 4 باب 12 آیت

خُدا کوکبھی کِسی نے نہیِں دیکھا۔ اگر ہم ایک دُوسرے سے محبّت رکھتے ہیں تو خُدا ہم میں رہتا ہے اور اُس کی محبّت ہمارے دِل میں کامِل ہوگئی ہے۔

5. 02 2021 - پہلا یوحنا 4 باب 11 آیت

اَے عزیزو! جب خُدا نے ہم سے اَیسی محبّت کی تو ہم پر بھی ایک دُوسرے سے محبّت رکھنا فرض ہے۔

4. 02 2021 - پہلا یوحنا 4 باب 10 آیت

محبّت اِس میں نہیں کہ ہم نے خُدا سے محبّت کی بلکہ اِس میں ہے کہ اُس نے ہم سے محبّت کی اور ہمارے گُناہوں کے کفّارہ کے لیے اپنے بَیٹے کو بھیجا۔

3. 02 2021 - پہلا یوحنا 4 باب 9 آیت

جو محبّت خُدا کو ہم سے ہے وہ اِس سے ظاہِر ہُوئی کہ خُدا نے اپنے اِکلوتے بَیٹے کو دُنیا میں بھیجا ہے تاکہ ہم اُس کے سبب سے زِندہ رہیں۔

2. 02 2021 - پہلا یوحنا 4 باب 8 آیت

جو محبّت نہِیں رکھتا وہ خُدا کو نہِیں جانتا کِیُونکہ خُدا محبّت ہے۔

1. 02 2021 - پہلا یوحنا 4 باب 7 آیت

اَے عزیرو! آؤ ہم ایک دُوسرے سے محبّت رکھّیں کِیُونکہ محبّت خُدا کی طرف سے ہے اور جو کوئی محبّت رکھتا ہے وہ خُدا سے پَیدا ہُؤا ہے اور خُدا کو جانتا ہے۔